ETV Bharat / business

Rahul on Economic Slowdown: معاشی صورتحال مزید بدتر ہوگی، راہل

author img

By

Published : Jun 6, 2022, 9:04 PM IST

کانگریس رہنما راہل گاندھی Rahul Gandhi نے مرکز کی مودی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران ملک کی اقتصادی حالت خراب ہوئی ہے اور اس میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔ حکومت کے پاس موثر معاشی پالیسیاں نہیں ہیں، لہٰذا معاشی صورتحال مزید ابتر ہوتی جائے گی۔' Rahul on Economic Slowdown

economic situation will get worse: Rahul Gandhi
معاشی صورتحال مزید بدتر ہوگی: راہل

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی Rahul Gandhi نے کہاکہ ملک کی اقتصادی حالت مسلسل خراب ہوتی جارہی ہے اور حکومت کے پاس کوئی ٹھوس اقتصادی پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے حالات مزید خراب ہوتے جائیں گے۔ گاندھی نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران ملک کی اقتصادی حالت خراب ہوئی ہے اور اس میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔ حکومت کے پاس موثر معاشی پالیسیاں نہیں ہیں، لہٰذا معاشی صورتحال مزید ابتر ہوتی جائے گی۔' India's Economic Slowdown Pronounced

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ بھارتی گھرانے مہنگائی اور ملازمتوں میں کمی کا شکار ہیں اور فی کس آمدنی دو برس قبل کے مقابلے کم ہوئی ہے۔ حقیقی فی کس آمدنی 94,270 روپے سے کم ہو کر 91,481 روپے رہ گئی ہے۔ بھارت کی معاشی سست روی واضح ہے اور بی جے پی حکومت اپنی پالیسی دیوالیہ پن کا شکار ہے اور اس کے پاس اس بحران کا کوئی جواب نہیں ہے، لہٰذا اب معاشی صورتحال مزید خراب ہوگی۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.