ETV Bharat / business

Delhi Witnesses Wheat Price Hike: دہلی کی منڈیوں میں گندم کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ - wheat price hike news in urdu

دہلی کے تاجروں کے مطابق رواں برس گرمی کی وجہ سے گندم کی پیداوار میں کمی آئی ہے جس سے گھریلو سپلائی متاثر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ "آج بھی قیمت میں 30 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہاں یہ 2,550 روپے فی کوئنٹل ہے۔ Delhi witnesses wheat price hike

Delhi witnesses wheat price hike: Rates touch Rs 2,500 per quintal in mandis
دہلی کی منڈیوں میں گندم کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
author img

By

Published : Aug 6, 2022, 8:12 PM IST

نئی دہلی: سپلائی میں کمی اور مضبوط مانگ کی وجہ سے گندم کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، اب فی کوئنٹل گندم 2500 روپے کی ریکارڈ سطح پر فروخت ہورہی ہے۔ دہلی کے تاجروں کے مطابق رواں برس گرمی کی وجہ سے گندم کی پیداوار میں کمی آئی ہے جس سے زرعی پیداوار کی گھریلو سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ دہلی لارنس روڈ منڈی کے جئے پرکاش جندل نے کہا کہ گذشتہ کچھ دنوں سے گندم کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا، "آج بھی قیمت میں 30 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہاں یہ 2,550 روپے فی کوئنٹل ہے۔ ہریانہ میں یہ 2,400 روپے فی کوئنٹل ہے، جب کہ راجستھان میں یہ 2,370 روپے فی کوئنٹل ہے۔" Delhi witnesses wheat price hike, Rates touch Rs 2,500 per quintal in mandis

14 مئی 2022 کو گندم کی برآمد پر پابندی کے بعد سے منڈی میں قیمتیں 2,150 روپے سے 2,175 روپے فی کوئنٹل کے آس پاس تھیں۔ جندال نے کہا کہ رواں برس پیداوار کم رہی ہے اور حکومت نے صحیح وقت پر برآمدات نہیں روکیں۔ انہوں نے کہاکہ "جس وقت حکومت نے گندم کی برآمد پر پابندی عائد کی، اس وقت بہت زیادہ گندم برآمد کی جا چکی تھی۔ یہ کام پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔" انہوں نے کہا کہ اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں تہوار کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے گندم کی درآمد کی ضرورت ہوگی۔

حکومتی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں گندم کی برآمد میں اضافہ ہوا ہے۔ 2021-22 میں 21215 ملین ڈالر کی گندم برآمد کی گئی۔ 2022-23 کے پہلے چار مہینوں (اپریل سے جولائی) میں 119 ملین ڈالر سے زیادہ کی گندم برآمد کی گئی۔

اضافے کی وجوہات میں بین الاقوامی طلب و رسد کی صورتحال، عالمی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ اور گندم برآمد کرنے والے بڑے ممالک جیسے یوکرین اور روس وغیرہ کے درمیان تنازعات شامل ہیں۔ دریں اثنا، سرکاری ذرائع نے کہا کہ مرکز مانگ کو پورا کرنے اور گندم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکنے کے لیے کچھ اقدامات کر سکتے ہیں۔ اس سے گندم پر 40 فیصد درآمدی ڈیوٹی ختم ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.