نئی دہلی: بھارت کی معروف ٹیلی کمیونیکیشن سروس فراہم کرنے والی کمپنی بھارتی ایئرٹیل (ایئرٹیل) نے بدھ کو نوئیڈا، غازی آباد اور فرید آباد میں اپنی جدید ترین 5G خدمات شروع کرنے کا اعلان کیا۔ ایئرٹیل کی 5G خدمات دہلی اور گروگرام میں پہلے سے ہی دستیاب ہیں۔
جیسے ہی ایئرٹیل نیٹ ورک کی تعمیر اور رول آؤٹ پورا کررہا ہے، ویسے ویسے اس کی 5G سروس صارفین کے لیے دستیاب ہوتی جائے گی۔ 5G فعال آلات والے صارفین ایئرٹیل 5G پلس نیٹ ورک کو مفت استعمال کر سکیں گے جب تک کہ رول آؤٹ زیادہ وسیع نہیں ہو جاتا۔
خیال ر ہے کہ 5G سروس تیز رفتار اور بہترین آواز کا معیار فراہم کرے گی، ساتھ ہی یہ ماحول دوست بھی ہوگی۔
ایئرٹیل 5G پلس اب تمام اینڈرائیڈ اور ایپل 5G آلات پر کام کرے گا۔ صارفین کو سم تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے، تمام 4G سمز 5G ان ایبلڈ ہیں۔
5G پلس کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے بھارتی ایئرٹیل کے دہلی این سی آر کے سی ای او ندھی لوریا نے کہا کہ ایئرٹیل کے صارفین اب 4G سروس سے 5G سروس میں تبدیل ہو کر 20-30 گنا تیز رفتار کے ساتھ خدمات سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ اس میں گیمنگ، متعدد چیٹ، انسٹنٹ فوٹو اپ لوڈ، ایچ ڈی ویڈیو اسٹریمنگ وغیرہ دستیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: India 5G phone Market: بھارت میں 5G فون مارکیٹ 2023 تک 70 فیصد ہو جائے گی
Jio True 5G In Tamil Nadu جیو کی سنچری مکمل، ایک سو ایک شہروں میں ٹرو فائی جی لانچ
یواین آئی