ETV Bharat / business

Adani Group Overtakes Tata اڈانی گروپ نے ٹاٹا گروپ کو پیچھے چھوڑا، اڈانی دوسرے امیر ترین شخص - ریئل ٹائم بلینیئر انڈیکس

جمعہ کے روز فوربس کے ریئل ٹائم بلینیئر انڈیکس میں دوسرے سے تیسرے نمبر پر آنے والے گوتم اڈانی شام تک اتار چڑھاؤ کے بعد ہفتے کے روز دنیا کے دوسرے سب سے زیادہ امیرترین شخص بن گئے۔ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق اڈانی 147 بلین ڈالر کی مالیت کے ساتھ دنیا کے امیروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ Gautam Adani Becomes Second Richest Person in World

Adani group overtakes Tatas to be Indias most valued conglomerate
اڈانی گروپ نے ٹاٹا گروپ کو پیچھے چھوڑا، اڈانی دوسرے امیر ترین شخص
author img

By

Published : Sep 17, 2022, 1:09 PM IST

نئی دہلی: فوربس کے ریئل ٹائم بلینیئر انڈیکس میں جمعہ کے روز اڈانی دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص کی فہرست سے دوسرے نمبر پر آ گئے، ہفتہ کو ایک بار پھر وہ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے۔ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق، اڈانی 147 بلین ڈالر کی دولت کے ساتھ دنیا کے امیروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ جمعہ کے روز ان کی دولت میں 2.12 بلین ڈالر کی کمی واقع ہوئی لیکن ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کی مجموعی مالیت میں 2.74 بلین ڈالر کی کمی ہوئی اور وہ دنیا کے امیروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گئے۔ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق، اڈانی کی مجموعی مالیت میں رواں برس 70.3 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جب کہ بیزوس کی مجموعی مالیت میں $45.5 بلین کی کمی ہوئی ہے۔ اب دونوں کی مجموعی مالیت میں تقریباً 30 ملین ڈالر کا فرق ہے۔ Gautam Adani Becomes Second Richest Person in World

جمعہ کے روز بھی کچھ عرصے کے لیے اڈانی گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے۔ تاہم، کچھ عرصے بعد، وہ فوربس کے ریئل ٹائم بلینیئر انڈیکس میں تیسرے نمبر پر آگئے۔ جب کہ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس میں گوتم اڈانی کی درجہ بندی تیسرے مقام پر مستحکم رہی۔ اعداد و شمار کے مطابق، دولت میں اضافے کی کسوٹی پر، اڈانی اس سے پیچھے رہنے والے نو افراد کی مجموعی ترقی سے صرف معمولی پیچھے ہے۔ بلومبرگ انڈیکس کے اعداد و شمار کے مطابق، اڈانی نے جمعہ کے روز 150 بلین ڈالر کی سطح کو چھو لیا تھا، جس سے ان کی دولت میں 72.5 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

ہفتہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اڈانی گروپ ملک کا سب سے ویلو ایبل کاروباری گروپ بن گیا ہے۔ اس گروپ کی مارکیٹ کیپ 20.74 لاکھ کروڑ روپے یعنی تقریباً 260 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اڈانی گروپ نے 154 سال پرانے ٹاٹا گروپ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جمعہ کے زور بازار بند ہونے کے بعد ٹاٹا گروپ کی مارکیٹ کیپ 20.7 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ مکیش امبانی کے ریلائنس گروپ کی مارکیٹ کیپ 17.1 لاکھ کروڑ روپے ہے۔

اڈانی رواں برس امیروں کی فہرست میں تیزی سے آگے بڑھا ہے۔ سال کے آغاز میں وہ اس فہرست میں 14ویں نمبر پر تھے۔ وہ فروری میں ریلائنس انڈسٹریز کے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایشیا کے سب سے امیر آدمی بن گئے۔ اپریل میں ان کی مجموعی مالیت 100 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی اور جولائی میں وہ مائیکروسافٹ کے بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے امیروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔ اس کے بعد اگست کے آخر میں وہ فرانسیسی تاجر برنارڈ ارنالٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے امیروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ اب اس نے بیزوس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.