جموں و کشمیر کے جموں میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا کی صدارت میں فلوری کلچر ڈیپارٹمنٹ کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ Chief Secretary Arun Kumar Mehta chaired a meeting ۔
میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری فلوری کلچر، گارڈنز اینڈ پارکس ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ کے دیگر سینئر اَفسران موجود تھے senior officers of the department attended the meeting۔
چیف سیکرٹری نے فلوری کلچر ڈیپارٹمنٹ کی ترجیحات کو اَز سر نو ترتیب دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے محکمہ سے کہا کہ وہ یونین ٹیریٹری میں مختلف پارکوں اور باغات کی دیکھ ریکھ کے لیے ترقیاتی سرگرمیوں کے علاوہ کمرشل فلوری کلچرکو فروغ دے۔
زراعت اور باغبانی محکموں کی سکیموں اور پروگراموں کی طرز پر اِس شعبے کے لئے مناسب تشہیری اسکیمیں متعارف کرنے کے لئے کہا گیا اور کسانوں کی آمدنی میں اِضافے کے لیے محکموں کے درمیان فیلڈ لیول کنورجنس کی راہوں پر بھی غور وخوض ہوا۔
ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کہا،’’ محکمہ کو جموں و کشمیر میں پھولوں کی زراعت کو کسانوں کے لئے اگلا بڑا آمدنی کا ذریعہ بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔‘‘
محکمہ کو مزید کہا گیا ہے کہ وہ محکمہ زراعت اور سکاسٹ کے ساتھ مل کر ایک تجویز تیار کرے تاکہ ممکنہ کاشت کاروں کو فلوری کلچر کو بطورِ معاشی سرگرمی اَپنانے کی طرف راغب کیا جاسکے اور اسے 15 دِن کے اندر جمع کریں proposal in collaboration with the Agriculture Department and SKUAST
چیف سیکرٹری نے باغِ باہو گارڈن میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے گارڈن کی تعمیر کے گیسٹ ہائوس کو میوزیم میں تبدیل کرنے کی ہدایت دی تاکہ سیاحوں کی تعداد میں اِضافہ ہوسکے۔ چیف سیکرٹری نے محکمہ سے مزید کہا کہ وہ سونہ مرگ اور گلمرگ میں ٹیو لپ گارڈن کے قیام کے اِمکانات کو تلاش کرے تاکہ جموں و کشمیر یوٹی میں سیاحتی سیزن کو طول دیا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں : CBDT Issues Rs 1,50,407 Crore Refund: محکمۂ انکم ٹیکس نے ٹیکس دہندگان کو 1.50 لاکھ کروڑ روپے واپس کیے
اِس کے علاوہ جموں و کشمیر کے موسمی حالات کے مطابق دیگر پھولوں کی فصلوں کی نشاندہی کی جائے ۔ چیف سیکرٹری نے محکمہ پر زور دیا کہ وہ ہر سیاحتی مقام پر موضوعاتی باغات تیار کرے۔ محکمہ سے کہا گیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کی اِقتصادی سرگرمیوں میں اثاثہ جات پر مبنی اور اِسی تناسب کا سٹیڈی کرے۔