ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی 'انڈین آئیل کارپوریشن' کی ویب سائٹ کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں یکم جولائی سے 14.2 کلوگرام گھریلو رسوئی سلینڈر کی قیمت 594 روپے ہوگئی ہے۔ اس سے قبل جون میں اس کی قیمت 593 روپے تھی۔
رسوئی گیس کے دام مسلسل دوسرے مہینے بڑھائے گئے ہیں۔ جون میں دہلی میں اس کی قیمت 11.50 روپے فی سلینڈر بڑھائی گئی تھی۔ رسوئی گیس کی قیمت میں اضافہ جائزہ ماہانہ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔
کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں بھی آج سے رسوئی گیس سلینڈر مہنگا ہوگیا ہے۔ کولکاتا میں اس کی قیمت 4.50 روپے بڑھ کر 620.50 روپے، ممبئی میں 3 روپے 50 پیسے بڑھ کر 594 روپے اور چنئی میں چار روپے کے اضافے کے ساتھ 610 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے۔
ہوٹل، ریستوراں وغیرہ میں استعمال ہونے والا 19 کلوگرام کا کمرشیل سلینڈر دہلی میں چار روپے سستا ہوا ہے جبکہ کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں اس کے دام میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔
دہلی میں اس کی قیمت 1190 روپے 50 پیسے سے کم ہوکر 1135.50 روپے رہ گئی ہے۔ کولکاتا میں اس کی اس کی قیمت چار روپے کے اضافے کے ساتھ 1197.50 روپے، ممبئی میں تین روپے بڑھ کر 1090.50 روپے اور چنئی میں ایک روپے بڑھ کر 1255 روپے پر پہنچ گئی ہے۔