ETV Bharat / business

کووڈ ویکسین کی آمد سے قبل عالمی اسٹاک مارکیٹ بہتر - بھارتیہ ریٹنگ کے چیف ماہر اقتصادیات سنیل سنہا

اسٹاک مارکیٹ کی بہتری کی امید پر ماہر معاشیات سنیل سنہا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اب لوگ خوشی محسوس کر رہے ہیں کیونکہ آئندہ دنوں میں ایک روشنی دکھائی دے رہی ہے۔

Covid Vaccine
Covid Vaccine
author img

By

Published : Nov 10, 2020, 10:00 AM IST

عالمی اسٹاک مارکیٹ نے ملٹی نیشنل ڈرگ بنانے والی کمپنی فائزر کے اس اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے تیار کیا گیا کووڈ-19 ویکسین انسانی آزمائش کے تیسرے مرحلے میں کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

اس دوران امریکہ میں ڈاؤ نے تقریبا 3.3 فیصد کا اضافہ، ایس اینڈ پی 500 نے 1.17 فیصد کا اضافہ درج کیا ہے، بڑے اسٹاک مارکیٹ میں واحد نیسڈاک میں بند ہونے کے وقت 1.5 فیصد کی گراوٹ دیکھنے کو ملی۔

اسٹاک مارکیٹ کی اس بہتری کی امید پر ماہر معاشیات سنیل سنہا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اب لوگ خوشی محسوس کر رہے ہیں کیونکہ آئندہ دنوں میں ایک روشنی دکھائی دے رہی ہے۔

ڈاؤ اور ایس اینڈ پی 500 نے حالیہ دنوں میں ریکارڈ اونچائی کو چھو لیا ہے۔ اس دوران ڈاؤ نے پیر کو 1600 پوائنٹس (5.7) فیصد کی اونچائی کو چھونے کے بعد 29،934 تک پہنچ گیا، جو رواں سال 12 فروری کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔ ایس اینڈ پی 500 نے 3646 کی اونچائی کو چھو لیا ہے جو 2 ستمبر کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔

بھارتیہ ریٹنگ کے چیف ماہر اقتصادیات سنیل سنہا نے کہا کہ ایسے وقت میں جب نقصان ہو رہا ہو اچانک آخر میں روشنی دکھائی دے رہی ہے۔ یہ ایک ایسے وقت میں ہے جب متعدد یوروپی ممالک دوسری لہر کا مشاہدہ کر رہے ہیں، جس نے پچھلے چھ ماہ میں آپ کے کیے ہوئے کام کو ختم کردیا ہے۔

سنہا نے کہا کہ ایسی صورتحال میں اسٹاک مارکیٹ کے ساتھ ساتھ ہر شخص اس قسم کی خبروں کا خیرمقدم کرے گا۔

سنہا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "ہر کوئی خوش ہے اور بازار اس پر ردعمل کا اظہار کر رہا ہے۔"

پیر کو فائزر نے اعلان کیا کہ اس کی کووڈ ویکسین کووڈ انفیکشن کے خلاف 90 فیصد موثر ہے، اس خبر کے ساتھ ساتھ امریکہ میں جوبائیڈن کی فتح سمیت دیگر خبروں نے ایکویٹی مارکٹ کو بہتر بنایا ہے۔

امریکہ میں تینوں مارکیٹ بہتری کے ساتھ کھلے۔ اس دوران ایس اینڈ پی 500 فیوچر اور ڈاؤ فیوچر ایک تہائی فیصد سے زیادہ پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ اور نیسدک فیوچر آدھے فیصد سے زیادہ اضافے کے ساتھ کھلا۔

واضح ہو کہ سنہا جنھوں نے معیشت اور مارکیٹ کو قریب سے دیکھا ہے، انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں معمول پر آنا معیشت کی بحالی میں معاون ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ''اگر معیشت دوبارہ پٹری پر آجائے گی تو کارپوریٹ نتائج میں بہتری آئے گی اور اس میں کوئی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ ابھی معمول پر لوٹ رہا ہے۔''

بھارت میں بڑی اسٹاک مارکیٹ میں بی ایس ای اور این ایس ای پیر کے روز اپنی تمام اونچائیوں کو پہنچ گئے جبکہ 30 شیئر انڈیکس، بی ایس ای سینسیکس 704 پوائنٹس (1.68فیصد) کے اضافے کے ساتھ، اپنے 50000 شیئر کے وسیع تر 42597 کی اونچی سطح پر بند ہوا، این ایس ای نفٹی بھی 197.50 پوائنٹس کے اضافے سے 12461 کی اونچائی پر (1.61 فیصد) پر بند ہوا۔

"آج کی صورتحال پر بازار کام نہیں کرتا ہے، بازار کو دیکھانا ہوتا ہے کہ آئندہ 4 سے 6 ماہ میں کمپنیوں کے نتائج کیا ہوں گے۔ سنیل سنہا نے مزید کہا کہ اگر اس وبائی بیماری کا کوئی حل نکل آتا ہے تو یہ قدرتی بات ہے کہ چھ ماہ کے بعد صورتحال معمول پر آجائے گی اور سب کچھ دوبارہ راستے پر آجائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.