ETV Bharat / business

لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسپیننگ کاریگر بے روزگار - powerloom machine in mau

ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں اسپیننگ ورکشاپز لاک ڈاؤن کی ابتداء سے ہی بند ہیں جو اب تک شروع نہیں کئے جا سکیں۔

کاریگر بے روزگار
author img

By

Published : Jun 12, 2020, 4:42 PM IST

ان کارخانوں میں سنتھیٹک دھاگوں کی ریل بھری جاتی ہے۔ یہ دھاگہ پاورلوم پر تیار ہونے والی ساڑیوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

کاریگر یہاں سوت کاتنے کا کام کرتے ہیں ۔

لاک ڈاؤ ن کی وجہ سے اسپننگ کاریگر بے روزگار

ایک کارخانے میں دس سے بارہ کاریگر اپنی خدمات انجام دیتے ہیں۔

اسپیننگ کارخانے بند ہونے سے یہاں کام کرنے والے کاریگر بے روزگار ہو گئے ہیں۔ ان کے لئے کوئی دوسرا متبادل بھی نہیں ہے۔

کاریگروں کے مطابق انہیں کوئی سرکاری مدد بھی حاصل نہیں ہوئی ہے۔

لاک ڈاؤن کا اعلان ہوتے ہی ملک گیر پیمانے پر ٹرانسپورٹ بند ہو گیا۔ فیکٹریوں میں تالے لگ گئے۔

مئو کے اسپیننگ کارخانوں کے لئے سنتھیٹک دھاگے گجرات سے لائے جاتے ہیں۔

گجرات کے شہر سورت اور احمدآباد کی سنتھیٹک یارن ملیں بند ہونے سے مئو کے اسپیننگ کارخانوں کو دھاگوں کی سپلائی نہیں ہو پا رہی ہے۔

کام بند ہونے سے کاریگر کسمپرسی کی زندگی جینے کو مجبور ہیں۔

مئو میں پاورلوم کا پورا کاروبار ہی ان سنتھیٹک دھاگوں پر منحصر ہے۔

یہ رنگ برنگے دھاگے ہی خوبصورت ساڑیاں تیار کرنے میں استعمال کئے جاتے ہیں۔

مئو ضلع کے تمام پاورلوم انہیں اسپننگ کارخانوں میں تیار ہونے والے دھاگوں سے ساڑیاں بنتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.