ETV Bharat / business

قوت مدافعت میں اضافہ کرنی والی ساڑیاں

author img

By

Published : Dec 5, 2020, 5:27 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کو نوابوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے، جو دیگر شہروں کے مقابلے میں اپنی ایک منفرد شناخت رکھتا ہے۔

immunity booster saree
قوت مدافعت بنانے والی ساڑیوں سے بن گئی ہیں عوام کی امیدیں

کورونا وائرس کی وبا کے دور میں جہاں ہر شخص اپنے جسم میں قوت مدافعت کے اضافہ کی فکر میں لگا ہوا ہے، ایسے وقت میں آیوروستر ساڑیاں ان میں امید کی ایک نئی کرن پھونک رہی ہے۔

بھوپال میں ہینڈلوم کے ذریعہ ایسی ساڑیاں تیار کی گئی ہیں، جس سے انسان کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس قسم کا دعویٰ ہینڈلوم اور دستکاری کارپوریشن کی جانب سے کیا گیا ہے۔

بھوپال کے ہینڈلوم اور دستکاری کارپوریشن میں تیار کردہ یہ ساڑیاں بہت اہم مانی جا رہی ہیں۔

یہ ساڑیاں دواؤں میں بھگو کر تیار کی گئیں ہیں۔ جن کا نام 'آیورواستر' رکھا گیا ہے۔

محکمہ ہینڈلوم اور دستکاری کے افسران کے مشورے پر سیکڑوں سال پرانے قدیم جڑی بوٹیوں کے مصالحوں کے نسخے سے اس قسم کی ساڑیاں تیار کی گئی ہیں۔

ان کو بنانے میں لانگ، بڑی الائچی ، چھوٹی الائچی ، چکرا پھول ، دال چینی ، جاوتری، کالی مرچ ، شاہی زیرہ ، تیج پتے وغیرہ کا استعمال ہوا ہے۔ ان تمام مصالحوں کو ابتداً باریک پیسا جاتا ہے۔

اس کے بعد ان مصالحوں کا ایک پیکٹ 48 گھنٹوں تک پانی میں رکھا جاتا ہے اور پھر کپڑوں کو دوائیوں والے پانی کی بھاپ پر رکھنے کے بعد گھنٹوں تک رکھا جاتا ہے۔

اس کے بعد قوت مدافعت میں اضافہ کرنے والی ساڑیاں تیار کی جاتی ہیں۔ ایک ساڑی تیار کرنے میں 5 سے 6 دن لگ جاتا ہے۔

ٹیکسٹائل کے ان دعووں کے باوجود آیوروید کے ماہرین اس پر متفق نہیں دکھائی دیتے ہیں۔ تاہم بھوپال کے پنڈت خوشی لال شرما آیوروید کالج کے ایچ او ڈی ڈاکٹر نتن مروہ کے مطابق آیوروید میں استعمال ہونے والی تمام دواؤں میں ایک خاص عنصر پایا جاتا ہے، جو جلد پر مثبت اثر ڈالتا ہے۔

ہینڈلوم اور دستکاری کے ترقیاتی کمشنر راجیو شرما کے مطابق مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں تیار کردہ یہ خصوصی ساڑیاں ابتداً بھوپال اور اندور میں برائے فروخت رکھی جائیں گی اس کے بعد ملک کے 36 مختلف مراکز پر رکھی جائیں گی۔

ان میں مدھیہ پردیش سے باہر 14 مراکز ہیں، جن میں گوا ، ممبئی ، نوئیڈا ، نئی دہلی ، احمد آباد ، کیواڈیا گرام گجرات، جے پور ، کالی گھاٹ ، کولکاتہ ، بنگلورو ، چنئی ، حیدرآباد اور رائے پور شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:کشمیری دستکاری کی مصنوعات اب آن لائن دستیاب ہونگے

فی الحال ، یہ ساڑیاں مدھیہ پردیش کے بھوپال اندور اور گوالیار میں مسگینیانی شو رومز میں خریداری کے لئے دستیاب ہیں۔

ایک ساڑی کی قیمت تقریباً 3 سے 5 ہزار روپے ہے۔ خریداروں کی جانب سے مثبت تاثر کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مدھیہ پردیش ہینڈلوم اور دستکاری کارپوریشن نے بہت ساری رکاوٹوں اور باریکیوں کے ذریعہ ان ساڑیوں کو تیار کیا ہے۔

ان ساڑیوں کو بنانے کے لئے خصوصی مہارت اور وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے بعد یہ ساڑیاں استعمال کے لئے تیار ہوتی ہیں۔

یوں تو لوگ اپنی قوت مدافعت میں اضافہ کے خواہش مند ہیں۔اگر یہ ساڑیاں اپنے مشن میں کامیاب ہوتی ہیں تو پھر یہ ساڑیاں خاص طور پر کورونا وائرس کے دور میں ان کو بیماریوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کو ملک دل بھی مانا جاتا ہے۔ پہاڑوں پر واقع یہ شہر پورے ملک میں اپنی خوبصورتی کے لئے بھی مشہور ہے۔

آئیے آپ کو راجا بھوج کے ذریعہ قائم کردہ شہر بھوپال کی سیر کراتے ہیں۔یہ خوبصورت جھیلوں اور تالابوں کا شہر ہے،نوابی یہاں خاصیت ہے، یہاں تہذیب و ثقافت کا خوبصورت رنگ کا امتزاج ہے۔ یہاں گنگا جمنی تہذیب کے باسی صدیوں سے مقیم ہیں۔ یہاں آنے والا ہر سیاح یہی کہتا ہے کہ شہر ہو تو بھوپال جیسا ہو۔

مدھیہ پردیش کی دستکاری اور ہینڈلوم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی ملبوسات ملک اور بیرون ممالک میں اپنی الگ شناخت رکھتے ہیں۔ان میں یہاں کی ساڑیوں کا اپنا ایک الگ مقام ہے۔

سونے کے باریک تاروں کی مدد سے بنکروں کے ذریعہ بنائی جانے والی یہ سنہری ریشمی مائل ساڑیاں آج بھی ملک میں اپنی منفرد شناخت رکھتی ہیں۔

کورونا وائرس کے اس دور میں مدھیہ پردیش کے دستکاری اور محکمہ ہینڈلوم نے اب ایسی ساڑیاں تیار کی ہیں، جو کورونا وائرس سے لڑنے میں معاون ہے۔

ٹیکسٹائل کے ماہر ونود ملیار کا کہنا ہے کہ قوت مدافعت میں اضافہ کے لیے بنائی جانے والی ساڑیاں کو بنانے کا یہ طریقہ بہت پرانا ہے۔ ساڑیاں مصالوں کے پانی سے تیار کی جاتی ہیں۔ اس کو پہننے کے بعد اس سے انسانوں میں جراثیم سے لڑنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔

ڈاکٹر نتن ماروہ کہتے ہیں کہ قدیم زمانے سے ہی آیوروید کی دوائیں انسانی بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال ہوتی رہی ہیں۔

اگر کسی نے نئی ٹیکنالوجی کے ذریعہ ان دواؤں کے ساتھ ایسی ساڑیاں تیار کی ہیں تو یہ ایک مثبت قدم ہے، اس کی قدر کرنی چاہئے۔ اس کا فائدہ کورونا وائرس کے اس مشکل وقت میں مل سکتا ہے۔

راجیو شرما کہتے ہیں کہ کورونا کی وجہ سے صارفین دکان پر جانے سے گریز کر رہے ہیں۔ تاہم آیوروستر ایک قدیم لباس ہے جس پر لوگ یقین کرتے آ رہے ہیں۔ اور آئندہ بھی لوگ کو اس خریداری کا فائدہ اُٹھائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.