وزارت دفاع نے آج ایک بیان جاری کر کے کہا کہ اس فہرست میں ملک میں ہی بنائے جانے والے ہلکے لڑاکو طیارے ایل سی اے مارک 1اے،پناکہ راکٹ سسٹم اور آکاش میزائل سسٹم کا نام شامل کیے جانے پر سوال اٹھائے گئے ہیں۔ اس تناظر میں یہ واضح کیا جاتا ہے کہ ان مصنوعات کی ترقی افواج کا معیار ضرورتوں کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے۔ یہ نظام بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی دستیاب ہے۔
ان کا نام اس لیے بلیک لسٹ میں ڈالا گیا ہے جس سے کہ دفاعی خدمات اسی طرح کے نظام کی خرید بالواسطہ طور سے درآمدات کے ذریعہ سے نہ کرسکے۔
یہ بھی واضح کیا جاتا ہے کہ کسی بھی مصنوعات کو دیسی نظام کی فہرست میں رکھنے کے لیے اس میں دیسی آلات کو استعمال مخصوص معیارات کے مطابق ہونا چاہیے۔ اس لیے مینوفیکچررز کو دیسی ساخت یقینی بنانے کے ساتھ مصنوعات میں درآمد شدہ مواد کو بھی کم کرنا ہوگا۔