بنیادی انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے بجٹ مختص کرنے اور معیشت کی بتدریج بحالی پر حکومت کے زور کی وجہ سے رواں مالی سال 2021۔22 میں انجینئرنگ اور کیپٹل گڈز کمپنیوں کی آمدنی میں 15 سے 17 فیصد اضافہ کا امکان ہے۔
ریسرچ ایڈوائزری کمپنی کریسل ریٹنگز نے جمعرات کو جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ حکومت کا انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے لیے بجٹ مختص کرنے اور معیشت کی بحالی پر زور دینے کی وجہ سے انجینئرنگ اور کیپٹل گڈز کمپنیوں کی آمدنی میں 15 سے 17 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:سنسیکس 54.81، نفٹی میں 15.75 پوائنٹس کا اضافہ
آپریٹنگ مارجن میں 50 بیسس پوائنٹس (بی پی ایس) کی بہتری آئے گی۔ اس کے ساتھ ہی خام مال کی قیمتوں میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوا ہے۔
یو این آئی