ETV Bharat / business

RBI Launches UPI For Feature Phones: آر بی آئی کی طرف سے فیچر فون پر یو پی آئی کی سہولت متعارف

بھارت میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 118 کروڑ ہے جن میں سے 74 فیصد اسمارٹ فونز استعمال کرتے ہیں۔ اسمارٹ فون صارفین انٹرنیٹ کے ذریعے متعدد ڈیجیٹل سروسز سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، جب کہ فیچر فون والوں کے پاس محدود اختیارات ہوتے ہیں۔ اس لیے آر بی آئی اب انہیں بھی ڈیجیٹل لین دین سے جوڑنے کے لیے بغیر انٹرنیٹ کنکشن کے ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت متعارف کرائی ہے۔ RBI Launches UPI For Feature Phones

آر بی آئی کی طرف سے فیچر فون پر یو پی آئی کی سہولت متعارف

author img

By

Published : Mar 8, 2022, 7:24 PM IST

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر فیچر فون کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت متعارف کرائی ہے۔ آر بی آئی کے گورنر ڈاکٹر شکتی کانتا داس نے منگل کے روز "UPI123pay" کے نام سے اس سہولت کا افتتاح کیا جس کے تحت صارفین تین مراحل کے اقدامات کے ذریعہ محفوظ طریقے سے ڈیجیٹل ادائیگی کر سکتے ہیں۔ RBI Launches UPI For Feature Phones

اس سہولت کے ساتھ ملک میں اسمارٹ فونز اور فیچر فون استعمال کرنے والے صارفین ڈیجیٹل لین دین کی سہولت کے لحاظ سے برابر ہوجائیں گے اور اس سے بھارت میں ڈیجیٹل معیشت کو مزید تقویت ملے گی۔

اس سہولت کے متعارف ہونے سے ملک میں 40 کروڑ افراد ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں، جو فی الحال صرف فیچر فون صارفین استعمال کرتے ہیں۔

نئی یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (UPI) سروس کو جاری کرتے ہوئے، RBI گورنر نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو فروغ دینے کے لیے مرکزی بینک نے گزشتہ تین برسوں میں 50 اقدامات کیے ہیں۔

آر بی آئی گورنر نے کہا کہ 'بھارت کی ڈیجیٹل معیشت گزشتہ برسوں میں تیزی سے پھیلی ہے۔ UPI نے اس کامیابی میں بڑا کردار ادا کیا ہے، جس میں فروری 2022 میں 8.26 لاکھ کروڑ روپے کے 453 کروڑ لین دین ہوئے ہیں۔ یہ تعداد پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے دوگنی ہے۔'

بھارت میں موبائل فون استعمال کرنے والوں ی تعداد 118 کروڑ ہے جن میں سے 74 فیصد اسمارٹ فون والے ہیں۔ اسمارٹ فون کے مالکان انٹرنیٹ کے ذریعے متعدد ڈیجیٹل سروسز سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، جب کہ فیچر فون والوں کے پاس محدود اختیارات ہوتے ہیں۔

اس نئی سروس کے افتتاح کے موقع پر آر بی آئی کے ڈپٹی گورنر ٹی رابی شنکر نے کہا کہ پہلے بھی فیچر فون کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیاں کی جا رہی تھیں، لیکن وہ پروسس دشوار تھا اور اس لیے وہ مقبول نہیں ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ آج شروع کی گئی سروس 'UPI123pay' میں چار مختلف تکنیکوں کو اپنایا گیا ہے۔ اس میں IVR (فون سے زبانی ہدایات)، ایپ جیسے فنکشن، نزدیک سے آواز پر مبنی ادائیگیاں اور مس کالز شامل ہیں۔

اس کے ساتھ ہی گورنر نے آج 'ڈیجی ساتھی' کے نام سے ایک سروس شروع کی ہے، جو صارفین کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں، مصنوعات اور خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے دستیاب ہیلپ لائن کی مانند ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.