ETV Bharat / business

'جی ایس ٹی سے تاجر ناخوش ' - Why small traders, upset with GST

ریاست اترپردیش کے مشہور شہر بنارس کے تاجروں نے جی ایس ٹی کے نفاذ پر اپنا ردعمل ظاہر کیا۔

'جی ایس ٹی سے تاجر ناخوش '
author img

By

Published : Jul 8, 2019, 10:41 PM IST

گُڈ اینڈ سروسز ٹیکس ( جی ایس ٹی) کے نافذ ہوئے برسوں ہوگئے لیکن جی ایس ٹی چھوٹے اور درمیانی درجے کے تاجروں کے گلے کی ہڈی بنی ہوئی ہے، ان کا ماننا ہے کہ نہ تو اس سے روز مرہ کی زندگی میں کچھ سہولت آئی ہے اور نہ ہی مہنگائی پر قدغن لگا ہے۔

متعلقہ ویڈیو

ای ٹی وی بھارت کےساتھ بات چیت کرتے ہوئے مقامی دوکانداروں نے کہا کہ' نوٹ بندی اور جی ایس ٹی سے ان کا کاروبار متاثر ہوا ہے، اور جی ایس ٹی کے موجودہ نظام سے وہ پریشان ہیں'۔

گُڈ اینڈ سروسز ٹیکس ( جی ایس ٹی) کے نافذ ہوئے برسوں ہوگئے لیکن جی ایس ٹی چھوٹے اور درمیانی درجے کے تاجروں کے گلے کی ہڈی بنی ہوئی ہے، ان کا ماننا ہے کہ نہ تو اس سے روز مرہ کی زندگی میں کچھ سہولت آئی ہے اور نہ ہی مہنگائی پر قدغن لگا ہے۔

متعلقہ ویڈیو

ای ٹی وی بھارت کےساتھ بات چیت کرتے ہوئے مقامی دوکانداروں نے کہا کہ' نوٹ بندی اور جی ایس ٹی سے ان کا کاروبار متاثر ہوا ہے، اور جی ایس ٹی کے موجودہ نظام سے وہ پریشان ہیں'۔

Intro:


Body:جی ایس ٹی کے فائدے اور نقصانات
جی ایس ایس ٹی یعنی گڈس اینڈ سروس ٹیکس ۔ ملک میں میں جب بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت قائم ہوئی تو جی ایس ٹی کے نفاذ پر بہت زور دیا گیا اور بتایا گیا کہ جی ایس ٹی لاگو ہونے کے بعد ملک بھر میں اشیاء کی قیمتیں ایک ہو جائیں گی اور صارفین کو اس سے فائدہ پہنچے گا۔ جی ایس ٹی کی وجہ سے سے دکانداروں کو بھی اپنا ٹیکس جمع کرنے میں اور حساب کتاب رکھنے میں آسانی ہوگی۔
لیکن جی ایس ٹی ٹی کے نفاذ کے کئی سالوں بعد بھی اس طرح کی کوئی چیز سامنے نہیں آئی۔ جی ایس ٹی کے نفاذ اور نوٹ بندی کے بعد ملک کی کاروباری حالت بد سے بد تر ہوتی گئی اور دکاندار اور تاجرین سخت پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔
اس سلسلے میں چپ شہر بنارس میں سگرہ واقع ایک موبائل کے دکاندار سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد مارکیٹ کی حالت اتنی خراب ہے کہ بتانا مشکل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے ہم لوگ دیوالی پر پر صرف دھن تیرس کے دن اتنی فروخت کرتے تھے جس کا شمار مشکل ہے لیکن گزشتہ سال دھن تیرس اور دیوالی کے تین چار دن ملا کر بھی پہلے جیسی سیل نہیں ہوسکی۔ انھوں نے کہا جی ایس ٹی سے ریٹ اور کاروبار میں کوئی خاص فرق نہیں آیا۔
اسی سلسلے میں جب ایک ساڑی کے تاجر شارق سے گفتگو کی گئی تو شارق نے بتایا کہ جی ایس ٹی لاگو ہونے کے بعد بنارس میں ساڑی کی معیشت تباہ ہو کر رہ گئی ہے۔ جو چھوٹے دکاندار تھے ان کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ اس لیے کہ ان کا مال جتنا بھی بکتا ہے اس کا دس پرسنٹ فورا جی ایس ٹی کی شکل میں حکومت کو دینا ہوتا ہے اور بعد میں اگر ان کا مال واپس آجاتا ہے تو وہ رقم واپس لانے میں ایک طویل وقت صرف ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد ساڑی کے معیشت تباہ ہو کر رہ گئ ہے ۔حکومت کو چاہیے کہ وہ کچھ ایسا انتظام کرے جس سے سب کے لیے کام کرنا آسان ہو۔



Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.