پٹرولیم اور گیس نیز فولاد کے مرکزی وزیردھرمیندر پردھان نے اسٹیل انڈسٹری سے دفاعی شعبے اور ریلوے میں صفر درآمدات کی جانب بڑھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اس کے لیے مواقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقامی مینوفیکچرنگ کے لیے گھریلو صنعت کی ضرورت کے مطابق خصوصی اسٹیل کی پیداوار پر زور دیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) اور اسٹیل کی وزارت کے ایک مشترکہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'اسٹیل کی صنعت میں اسٹارٹ اپ کے لیے انتظام کیا جانا چاہیے اور اس کے لیے سرمایہ کاروں اور صنعت کو متحد ہونا چاہیے۔'
ورکشاپ کا اہم مقصد اسٹیل سپلائی اور پیداوار میں فرق اور دستیابی کے مواقع کی شناخت کے لیے ریلوے اور دفاعی شعبے کے ساتھ وسیع غور و خوض کرنا ہو گا۔ مسٹر پردھان نے کہا کہ ایک اسٹریٹجک تیار کی جانی چاہیے جس میں گھریلو ضرورت پوری کرنے کے لیے اسٹیل کی صنعت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی منصوبہ بندی کے لیے خصوصی طویل مدتی ضروریات کا ذکر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان اور کوریا میں ویلیو ایڈڈ اسٹیل کی لاگت بڑھ رہی ہے اور بھارت کی ا سٹیل صنعت کے لیے یہ موقع ہے۔