نئی دہلی: روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے فضائی آلودگی پھیلا کر ماحول کو آلودہ کرنے والی پرانی گاڑیوں پرگرین ٹیکس لگانے کی تجویز کو منظوری دی ہے۔
وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز نے پیر کے روز بتایا کہ مسٹر گڈکری نے جن تجاویز کو منظوری دی ہے انہیں نوٹیفائیڈ کرنے سے قبل ریاستی حکومتوں کو تبادلہ خیال کے لیے بھیجا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن کے دوران امیر کی دولت میں 35 فیصد اضافہ: رپورٹ
ملک میں کمرشیل گاڑیاں کل گاڑیوں کی پانچ فیصد ہیں لیکن وہ 65 سے 70 فیصد تک ماحول کو آلودہ کرتی ہیں۔ تجویز میں التزام ہے کہ جو گاڑیاں آٹھ برس سے زیادہ پرانی ہیں ان کو فٹنس سرٹیفیکٹ دیتے وقت روڈٹیکس کے دس سے 25 فیصد کی شرح سےگرین ٹیکس دینا ہوگا۔ نجی گاڑیوں کو رجسٹریشن کی تجدید کے وقت 15 برس کا گرین ٹیکس لیا جائے گا۔ سٹی بس جیسی عوامی گاڑیوں پر گرین ٹیکس کم شرح سے لگایا جائے گا۔
بہت زیادہ آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں پر روڈ ٹیکس کا 50 فیصد تک گرین ٹیکس لگایا جاسکتا ہے۔ ٹیکس کے بارے میں وزارت کا کہنا ہے کہ ڈیزل، پیٹرول اور سی این جی گاڑیوں پر گرین ٹیکس الگ الگ شرح سے لگایا جائے گا۔
یواین آئی