ڈیجیٹل کنسلٹنگ، بزنس ری انجینئرنگ سروس اور سالیوشن پرووائیڈر ٹیک مہندرا نے Tech Mahindra Acquires European Rech Firm ٹیک کمپنی آئی ٹی کمپنی لمیٹڈ (سی ٹی سی) کے صد فیصد حصص 31 کروڑ یورو میں حاصل کرنے کا پیر کے روز اعلان کیا۔
کمپنی نے کہا کہ سی ٹی سی انشورنس اور مالیاتی شعبے کی کمپنیوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی ( آئی ٹی) سالیوشن اور سروس فراہم کرنے کے کاروبار کرتی ہے۔ ٹیک مہندرا کے ایک بیان کے مطابق ایکوائر کردہ کمپنی کے لیٹویا اور بیلاروس میں ترقیاتی مراکز ہیں اور وہ انشورنس اور مالیاتی خدمات کی صنعتوں کو سروس فراہم کرتی ہے۔
یہ سودہ ٹیک مہندرا کو انشورنس سیکڑ میں کاروبار کے مواقع بڑھائے گا اور کمپنی عالمی سطح پر کچھ سب سے بڑے انشورنس، ری انشورنس اور مالیاتی خدمات کی تنظیموں کے لیے اعلیٰ درجے کی ڈیجیٹل انجینئرنگ سروس تک اپنا اثر و رسوخ بڑھا سکے گی۔
پڑھیں:
- Invest in Silver ETFs: کیا سلور ای ٹی ایف ایس میں سرمایہ کاری اچھا آپشن ہے؟
- Digital Gold Investment: کیا ڈیجیٹل گولڈ سرمایہ کاری ایک اچھا آپشن ہے؟ جانئیے ماہر کیا کہتے ہیں
- Better Investment Options in Stock Market: 'قرض لے کر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنا درست نہیں'
یو این آئی