عالمی مارکیٹ میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر ماروتی، ایس بی آئی، این ٹی پی سی، ٹاٹا اسٹیل اور ایل ٹی جیسی بڑی کمپنیوں میں مضبوط خرید کے سبب اسٹاک مارکیٹ میں آج تیزی لوٹ آئی۔ Stocks Market Ends Higher
بی ایس ای کے تیس حصص والے حساس انڈیکس سینسیکس میں 366.64 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 57,858.15 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 121.25 پوائنٹس کے اضافے سے 17,270.35 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ Sensex Gains 366 pts, Nifty Above 17,200
بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی خرید کا روز رہا۔ اس دوران بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.03 فیصد بڑھ کر 24,245.46 پوائنٹس اور سمال کیپ 0.81 فیصد بڑھ کر 28,869.33 پوائنٹس پر رہا۔
اس دوران کنزیومر ڈیوربلز اور آئی ٹی گروپ میں 0.39 فیصد کی گراوٹ کو چھوڑ کر بی ایس ای کے باقی 17 گروپوں میں تیزی رہی۔ ٹیلی کام گروپ سب سے زائد 2.46 فیصد کے فائدے میں رہا۔ اس کے علاوہ سی ڈی جی ایس 1.09، ایف ایم سی جی 1.14، فنانس 1.05، انڈسٹریل 1.21، یوٹیلٹیز 2.44، آٹو 2.32، بینکنگ 2.21، کیپٹل گڈز 1.36، میٹلز 0.94، آئل اینڈ گیس 1.28 فیصد اور پاور گروپ کے شیئر بھی 1.24 فیصد مضبوط رہے۔
عالمی مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی اے سی 0.88 اور جرمنی کا ڈیکس 0.92 فیصد بڑھ گیا، جبکہ جاپان کا نکی 1.66، ہانگ کانگ کا ہینگ سانگ 1.67 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 2.58 فیصد لڑھک گیا۔
مزید پڑھیں:
- Invest in Silver ETFs: کیا سلور ای ٹی ایف ایس میں سرمایہ کاری اچھا آپشن ہے؟
- Digital Gold Investment: کیا ڈیجیٹل گولڈ سرمایہ کاری ایک اچھا آپشن ہے؟ جانئیے ماہر کیا کہتے ہیں
- Better Investment Options in Stock Market: 'قرض لے کر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنا درست نہیں'
یو این آئی