اس مانسون سیزن میں ہوائی سفر کے لیے چھوٹ کی بارش ہو رہی ہے۔ وستارا کے بعد اب اسپائس جیٹ نے میگا مانسون کے تحت راکیٹ باٹم کرائے کی پیش کش کی ہے۔
کم لاگت میں حیدرآباد۔بیلگام، بیلگام۔حیدرآباد، چنئی۔ حیدرآباد۔چنئی۔ بنگلورو جیسے چنندہ مقامات کے سفر کے لیے 999 روپے سے شروع ہونے والے سبھی گھریلو پرواز میں کرائے کی پیش کش کی ہے۔
جمعرات کے روز وستارا نے اپنے گھریلو نیٹ ورک پر 48 گھنٹوں کی ' مانسون' سیل کا اعلان کرتے ہوئے 1099 روپے سے شروع ہونے والے ایک طرفہ کرائے کی پیش کش کی ہے۔ جس کے بعد اسپائس جیٹ نے بھی میگا مانسو سیل کی پیش کش کا اعلان کیا ہے۔
اسپائس جیٹ نے کہا کہ اس کے صارفین مانسون کی مفت اڑان واؤچر کے ساتھ ہفتے کے آخری دو دن کی چھٹیوں اور دیگر چھٹیوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔مفت اڑان واؤچر ایک ہزار فی پی این آر تک کے بنیادی کرائے کے برابر ہیں جو 1 اگست سنہ 2021 سے مارچ 2022 تک کی سفری مدت والی بکنگ کے لیے نافذ ہے'۔
مانسون کا بڑے جوش و خروش کے ساتھ خیرمقدم کرتے ہوئے، ایئر لائن نے گوروفرز، ایم فائن، میڈی بڈی، موبی کیوک اور دی پارک ہوٹل جیسے برانڈز سے خصوصی پیش کشیں بھی شروع کیں ہیں۔ اسپائس جیٹ کی ویب سائٹ سے براہ راست ٹکٹ بک کرنے والے صارفین کےلیے خصوصی آفرز دستیاب ہے۔
- مزید پڑھیں: جیو کا نیا اسمارٹ فون، 10 ستمبر سے بازار میں دستیاب ہوگا
- اپریل میں 6.24 ارب ڈالر کا ایف ڈی آئی آیا
ایئر لائن نے یہ بھی کہا کہ صارفین محض 149 روپے کی ایڈونس کے ذریعے پسندیدہ سیٹ اور قیمتوں سے فائدہ اٹھانے کے اہل ہوسکتے ہیں۔ وہ اس پیش کش کے تحت اسپائس میکس کا انتخاب بھی کرسکتے ہیں ان آفر کے تحت 799 روہے میں اضافی لیگ روم، ترجیحی خدمات، خوراک اور مشروبات حاصل کرسکتے ہیں۔'
یہ آفر 25 جون 2021 سے 30 جون 2021 تک کی بکنگ کے لیے موزوں ہوگی، جبکہ ان بکنگ کے لیے سفر کا دورانیہ 1 اگست 2021 سے 31 مارچ 2022 تک ہوگا۔