ETV Bharat / business

اسٹیشن کے قریب رہنے والوں کے لیے وائی فائی کی سہولت

ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ 'ریلوے اسٹیشنوں کے انٹرنیٹ کا استعمال آس پاس کے علاقے کی خواتین، کاشتکار اور طلبا اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کر سکتے ہیں۔'

Soon, Wi-Fi hotspots in railway stations open for students nearby !
اسٹیشن کے قریب رہنے والوں کے لیے وائی فائی کی سہولت
author img

By

Published : Feb 13, 2020, 6:04 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 5:49 AM IST

5500 ریلوے اسٹیشنوں پر عوامی وائی فائی ہاٹ سپاٹ لگائے جانے کے بعد، وزیر ریلوے پیوش گوئل نے بدھ کے روز کہا کہ 'حکومت اب اسٹیشنوں کے آس پاس رہنے والے لوگوں کو وائی فائی ہاٹ سپاٹ استعمال کرنے کی اجازت دینے پر غور کررہی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ' اسٹیشنوں کے آس پاس کے علاقے کی خواتین، کاشتکار اور طلبا جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی کے استعمال سے اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ریلوے اسٹیشنوں کے انٹرنیٹ سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ وزیر ریلوے نے یہاں این ایے ایس کام ٹیکنالوجی اور لیڈرشپ فورم (این ٹی ایل ایف) میں خطاب کیا۔

گوئل نے کہا کہ 'وزارت نے ابتدا میں سرچ انجن گوگل کی مدد سے 410 ریلوے اسٹیشنوں پر وائی فائی کی سہولیات فراہم کیں اور پھر کچھ دوسرے فنڈز کو استعمال میں لایا۔

تاہم منصوبے کے لیے فنڈز کا بندوبست کرنا ایک کام تھا، اور اسی وجہ سے انہوں نے ایک عوامی پیغام دیا جس میں کارپوریٹرز سے درخواست کی کہ وہ اسٹیشنوں پر وائی فائی کے قیام میں مدد کریں'۔

انہوں نے ٹاٹا ٹرسٹ کے پہل پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مدد اور سہولیات کے کارآمد ہونے کے بعد اب انہیں معاشرتی ترقی کے لیے استعمال کرنا ہوگا'۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 5:49 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.