ETV Bharat / business

Stock Market Ends Higher: ہولی سے پہلے بازار گلزار، سرمایہ کاروں نے 4.56 لاکھ کروڑ کمائے

بی ایس ای میں شامل تمام گروپوں میں تیزی رہی جس میں ریلٹی میں سب سے زیادہ 3.66 فیصد اور ہیلتھ کیئر میں سب سے کم 0.72 فیصد کی تیزی رہی۔ Stock Market Ends Higher

ہولی سے پہلے بازار گلزار
ہولی سے پہلے بازار گلزار، سرمایہ کاروں نے 4.56لاکھ کروڑ کمائے
author img

By

Published : Mar 16, 2022, 8:58 PM IST

عالمی سطح پر مثبت اشاروں کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر ہوئی چوطرفہ خریداری کی بدولت آج شیئر بازار میں طوفانی تیزی درج کی گئی، جس سے سینسیکس اور نفٹی میں 1.85فیصد سے زیادہ کی تیزی رہی ہے اور اس سے سرمایہ کاروں نے 4.56لاکھ کروڑ ورپے سے زیادہ کی کمائی کی۔ Stock Market Ends Higher

Sensex gains 1,040 pts, Nifty above 16,900
ہولی سے پہلے بازار گلزار، سرمایہ کاروں نے 4.56لاکھ کروڑ کمائے

بی ایس ای کا 30شیئروں والا انڈیکس سنسیکس 1039.80پوائنٹ کی سبقت کے ساتھ 56816.65پوائنٹ پر نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 312.35پوائنٹ اچھل کر 16975.35پوائنٹ پر رہا۔ اس دوران چھوٹی اور درمیانہ کمپنیوں میں بھی خریداری ہوئی جس سے بی ایس ای کا مڈکیپ1.80فیصد بڑھ کر 23572.74 پوائنٹ پر اور اسمال کیپ 1.47فیصد چڑھ کر 27383.82 پوائنٹ پر رہا۔ Sensex gains 1,040 pts, Nifty above 16,900

اس تیزی سے بی ایس ای کا مارکٹ کیپٹل گزشتہ روز کے 25166630.06 کروڑ روپے کے مقابلہ میں 456878.40 کروڑ روپے کی سبقت کے ساتھ 25623508.46کروڑ پر پہنچ گیا۔ اس طرح سے سرمایہ کاروں نے 4.56 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔

بی ایس ای میں شامل تمام گروپوں میں تیزی رہی جس میں ریلٹی میں سب سے زیادہ 3.66 فیصد اور ہیلتھ کیئر میں سب سے کم 0.72 فیصد کی تیزی رہی۔ بی ایس ای میں کل ملاکر 3534کمپنیوں میں کاروبار ہوا جن میں سے 2265ہرے نشان میں اور 1168لال نشان میں رہیں جبکہ 101میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

عالمی سطح پر تقریباً تمام بڑے انڈیکس ہرے نشان میں رہے جن میں ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 9.08فیصد، چین کا شنگھائی کمپوزٹ 3.48فیصد، جرنی کا ڈیکس 3.26فیصد، جاپان کا نکئی 1.64فیصد اور برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 1.22فیصد شامل ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.