انہوں نے کہا کہ ' تیل مارکٹنگ کمپنیوں نے اطلاع دی ہے کہ مئی 2019 تک، پی ایم یو وائی کے تحت 1.67کروڑ اور 1.45 کروڑ مستفیضین نے بالترتیب 4 اور 5 مرتبہ سلنڈروں کے لیے دوبارہ گیس خریدی۔
تیل مارکٹینگ کمپنیوں( او ایم سی) نے بھی اطلاع دی ہے کہ پی ایم یو وائی کے تحت تقریباً 86 فیصد ایک برس پورے کرنے والے مستفیضین نے دوسری دفعہ گیس سلنڈروں میں گیس کی رفلنگ کرائی ہے۔
او ایم سیز نے اطلاع دی ہے کہ پی ایم یو وائی مستفیضین کو شامل کرتے ہوئے کچھ ایجنسیوں ،ا داروں اور تنظیموں کی طرف سے سروے اور مطالعات کیے گئے ہیں۔ پی ایم یو وائی مستفیدین بہت سے عوامل کی بنا پر ایل پی جی کے استعمال پر انحصار کرتے ہیں۔ ان عوامل میں فوڈ ہیبٹس(کھانے کی عادتیں)، پکانے کی عادتیں، ایل پی جی کی دستیابی اور رسائی ، ایل پی جی کی قیمت،مفت لکڑی کی دستیابی اور گوبر وغیرہ شامل ہے۔