کورونا وائرس کے بڑھتے بحران کے پیش نظر ریزرو بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے سرمایہ کی دستیابی بڑھانے اور سود کی شرح میں کمی لانے کے مقصد سے ریپو کی شرح میں 40 بیس پوائنٹس کی کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کورونا وائرس کے بڑھتے بحران کی وجہ سے کمیٹی کی ایک خصوصی میٹنگ بلائی گئی اور اس میں اکثریت کی بنیاد پر لیے گئے فیصلے کی جانکاری دیتے ہوئے ریزرو بینک کے گورنر شكتی كانت داس نے آج نامہ نگاروں سے کہا کہ کمیٹی نے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک اور دنیا کے حالات کا جائزہ لیا ہے۔
کورونا وائرس سے بری طرح متاثر بھارتی معیشت کو متحرک کرنے میں مدد کرنے کے مقصد ریپو ریٹ میں 40 بیس پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے۔ اب ریپو کی شرح 4 فیصد ہو گئی ہے۔ مسٹر داس نے کہا کہ ملک میں اس وقت مون سون، مینوفیکچرنگ، زرعی پیداوار، خام تیل، معدنیات وغیرہ کی آنے والے دنوں میں صورت حال پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
آر بی آئی گورنر نے بتایا کہ گزشتہ تین دن میں کمیٹی نے کورونا وائرس بحران کی وجہ سےگھریلو اورعالمی ماحول کابھی جائزہ لیا۔
لاک ڈاؤن میں یہ دوسری بار ہے جب آر بی آئی نے ریپو ریٹ میں کمی کی ہے۔ اس سے پہلے 27 مارچ کو ریپو کی شرح میں 0.75 فیصد کمی کی گئی تھی۔