ETV Bharat / business

ایچ ڈی ایف سی بینک کے ڈیجیٹل سرگرمیوں پر پابندی

ریزرو بینک آف انڈیا( آر بی آئی) نے جمعرات کے روز نچی سیکٹرز کے بڑے بینک ایچ ڈی ایف سی بینک کے ڈیجیٹل کاروباری سرگرمیاں اور نئی کریڈٹ کارڈز جاری کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

RBI asks HDFC Bank to stop digital activities, sourcing new credit card customers

author img

By

Published : Dec 3, 2020, 2:08 PM IST

نئی دہلی: نجی شعبے بڑے بینک ایچ ڈی ایف سی بینک نے کہا کہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے بینک کو آئندہ ڈیجیٹل کاروباری سرگرمیوں اور نئے کریڈٹ کارڈز نہ جاری کرنے کو کہا ہے۔ مرکزی بینک نے گزشتہ ماہ ایچ ڈی ایف سی بینک کے کام کاج متاثر ہونے کے بعد یہ حکم دیا ہے۔

ایچ ڈی ایف سی نے اسٹاک مارکیٹ کو بتایا کہ مذکورہ پابندی گذشتہ دو برسوں میں بینک کے انٹرنیٹ بینکنگ / موبائل بینکنگ / پیمنٹ بینکنگ میں ہونے والے پریشانیوں سے متعلق ہیں۔ آر بی آئی نے ایچ ڈی ایف سی بینک لمیٹڈ کو 2 دسمبر 2020 کو ایک حکم جاری کیا ہے۔ 21 نومبر 2020 کو پرائمری ڈیٹا سینٹر میں بجلی بند ہوجانے کی وجہ سے بینک کا انٹرنیٹ بینکنگ اور ادائیگی کا نظام متاثر ہوا تھا۔ "

ایچ ڈی ایف سی بینک نے کہا کہ آر بی آئی نے اس حکم میں "بینک کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے ڈیجیٹل 2.0 اور دیگر مجوزہ آئی ٹی ایپلی کیشنز کے تحت اپنے ڈیجیٹل بزنس ڈویلپمنٹ سرگرمیوں اور نئے کریڈٹ کارڈز نہ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔'

ایچ ڈی ایف سی بینک نے کہا کہ' آر بی آئی نے بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے کہا گیا ہے کہ وہ کمیوں کی تحقیقات کریں اور احتساب طے کریں۔'

ایچ ڈی ایف سی بینک نے کہا کہ گذشتہ دو برسوں میں بینک نے اپنے آئی ٹی نظام کو مستحکم کرنے کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں اور باقی کام تیزی سے مکمل کریں گے۔

بینک نے کہا ہے کہ وہ ڈیجیٹل بینکنگ چینلز میں حالیہ پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں اور امید ظاہر کی ہے کہ تازہ ترین ضابطے کے فیصلے سے اس کے موجودہ کریڈٹ کارڈز، ڈیجیٹل بینکنگ چینلز اور موجودہ کاموں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔'

بینک کا خیال ہے کہ ان اقدامات سے اس کے مجموعی کاروبار پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.