ETV Bharat / business

یس بینک کے ڈائریکٹر رانا کپور کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد

سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے یس بینک کے ڈائریکٹر رانا کپور کی پیشگی ضمانت کی درخواست کو جمعہ کے روز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے میں کلیدی ملزم ہیں۔

image
image
author img

By

Published : Aug 16, 2020, 7:50 AM IST

خصوصی عدالت نے کہا کہ رانا کپور نے ہزاروں کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے جرم میں فعال کردار ادا کیا ہے۔

گرفتاری سے قبل ضمانت کی درخواست کو سی بی آئی کے خصوصی جج ایس یو واڈگاؤنکرنے مسترد کر دیا۔ کپور کی طرف سے پیش ہونے والے وکلاء اباد پونڈا اور سبھاش جادھو نے دلیل دی کہ جب درخواست دائر کی گئی تھی، اس معاملے میں تفتیش جاری تھی اور بعد میں جب یہ زیر التواء ہے تو مرکزی ایجنسی نے چارج شیٹ دائر کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک بار جب چارج شیٹ دائر ہو جائے تو ایجنسی پولیس تحویل حاصل کرنے کی حقدار نہیں ہے۔ سی بی آئی کے لئے پیش ہوئے خصوصی سرکاری وکیل اشوک باگوریا نے دلیل دی کہ اس معاملے کے حقائق پر غور کرتے ہوئے کہ یہ ایک سنگین معاشی جرم ہے ، کپور قبل از گرفتاری ضمانت کا حقدار نہیں ہے۔

قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے خصوصی عدالت نے کہا کہ پیشگی ضمانت کی منظوری میں بنیادی چیز جرم کی نوعیت دیکھی جاتی ہے اور اس کیس میں یہ ظاہر ہے کہ رانا کپور کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کے سنگین جرم میں ایک کلیدی ملزم ہیں۔

رانا کپور اس وقت 3700 کروڑ روپئے کے یس بینک دھوکہ دہی معاملے میں کلیدی ملزم ہیں، ان کے خلاف انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ نے کیس کیا ہے جس کے سبب وہ فی الحال جیل میں بند ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.