ETV Bharat / business

سرکاری بینکوں کی حالت میں بہتری، این پی اے میں تیزی سے کمی: سیتارمن

author img

By

Published : Nov 17, 2021, 10:58 PM IST

وزیر خزانہ سیتارمن نے کہاکہ پبلک سیکٹر کے بینکوں کی پہل کے قابل ذکر نتیجہ سامنے آرہا ہے۔ ان کا رواں مالی برس کی پہلی سہ ماہی کا فائدہ گزشتہ پورے سال کے تقریباً برابر رہا۔

public sector banks npa decline
سرکاری بینکوں کی حالت میں بہتری، این پی اے میں تیزی سے کمی: سیتارمن

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بدھ کو کہاکہ پبلک سیکٹر کے بینکوں کی کوششوں کا نتیجہ سامنے آنے لگا ہے اور ان بینکو ں کا رواں مالی برس کی پہلی سہ ماہی کا فائدہ ان کے گزشتہ پورے مالی برس کے فائدہ کے تقریباً برابر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خالص این پی اے بھی ستمبر کی سہ ماہی میں سات برس کی کم از کم سطح 2.9فیصد پر آگیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں کووڈ بحران کے بعد اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی سے بہتری آئی ہے جو بھارتی معیشت کی مضبوطی کی علامت ہے۔ درج فہرست کمرشیل بینکوں کی مہم کی وجہ سے ان کے قرض کے کاروبار میں اچھا اضافہ ہوا ہے۔ ان کی طرف سے دیئے جانے والا قرض بڑھ کر ستمبر 2021میں 6.8 فیصد رہا جو ستمبر 2020میں 5.1 فیصد تھا۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہاکہ بینکوں نے اس مالی برس میں بازار سے دس ہزار کروڑ روپے کا سرمایہ جمع کیا ہے اور اب وہ حکومت سے سرمایہ نہیں مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 16 اکتوبر سے سات نومبر کے درمیان پورے ملک میں خصوصی قرض مدد مہم کے تحت 17,51,326اکاونٹس میں 76,011.79کروڑ روپے کے قرض منظور کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.