ETV Bharat / business

پیٹرول۔ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

نئے برس سے اب تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 بار اضافہ ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے تقریبا تمام شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اپنے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

Post Budget, petrol, diesel prices remain unchanged

author img

By

Published : Feb 2, 2021, 3:40 PM IST

یکم فروری کو بجٹ کے دوران وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیٹرول ڈیزل پر ایک نیا سیس لگانے کا اعلان کیا۔ فائنانس بل میں پیٹرول پر ڈھائی روپے اور ڈیزل پر چار روپے زرعی انفراسٹرکچر اور ڈیولپمنٹ سرچارج لگانے کی تجویز پیش کی ہے۔ لیکن اس کا مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے مطابق سنٹرل ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی گئی ہے۔ یہ نیا سیس آج 2 فروری سے نافذ ہوگیا ہے۔

دوسری جانب گھریلو مارکیٹ میں مسلسل چھٹے دن پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ تاہم، بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں: پیٹرول، ڈیزل پر نیا سیس

دہلی میں یکم جنوری سے پٹرول 2.59 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ اسی طرح ڈیزل 2.61 روپے مہنگا ہوا ہے۔ نئے برس سے اب تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 قسطوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے تقریباً تمام شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اپنے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ دہلی، ممبئی میں پیٹرول کی قیمتیں اونچی سطح پر پہنچ گئیں۔ غور طلب ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن اور دیگر چیزوں کو شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت تقریباً دگنی ہوجاتی ہے۔

دہلی میں آج 2 فروری کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔ گذشتہ روز پیٹرول 86.30 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 76.48 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

ممبئی میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت 92.86 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمتیں 83.30 روپے فی لیٹر ہے۔

کولکاتا میں آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔ پیٹرول کی قیمتیں فی لیٹر 87.69 روپے اور ڈیزل کی قیمتیں 80.08 روپے فی لیٹر ہے۔

چنئی میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔ پیٹرول کی قیمتیں فی لیٹر 88.82 روپے اور ڈیزل کی قیمتیں 81.71 روپے فی لیٹر ہے۔

اسی طرح بنگلورو میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔ پیٹرول 89.21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 81.10 روپے فی لیٹر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.