ETV Bharat / business

وزیراعظم 22 جولائی کو 'انڈیا آئیڈیاز سمٹ' سے خطاب کریں گے - india ideas summit on july 22

ورچوول سمٹ میں بھارتی اور امریکی حکومت کے پالیسی سازوں، ریاستی سطح کے افسران اور کاروبار اور معاشرے سے تعلق رکھنے والے فکری رہنماؤں کی اعلیٰ سطحی موجو دگی ہوگی۔

PM Narendra Modi to address US-India Business Council's India Ideas Summit on July 22

author img

By

Published : Jul 21, 2020, 5:58 PM IST

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی 22 جولائی کو 'انڈیا آئیڈیاز سمّٹ' سے کلیدی خطاب کریں گے۔

سمٹ کی میز بانی یوایس۔ انڈیا بزنس کونسل کررہی ہے۔ رواں برس کونسل کے قیام کی 45 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ رواں برس کے انڈیا آئیڈیاز سمٹ کا مرکزی موضوع' ایک بہتر مستقبل کی تعمیر 'ہے۔

ورچوول سمٹ میں بھارتی اور امریکی حکومت کے پالیسی سازوں، ریاستی سطح کے افسران اور کاروبار اور معاشرے سے تعلق رکھنے والے فکری رہنماؤں کی اعلیٰ سطحی موجو دگی ہوگی۔

سمٹ کے دیگر اہم مقررین میں خارجی امور کے وزیر ڈاکٹر ایس جے شنکر، امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو، ورجینیا کے سینیٹر اور سینٹ انڈیا کو کس کے شریک چیئر مارک وارنر، اقوام متحدہ میں امریکہ کی سابق سفیر نکی ہیلے شامل ہیں۔

سمٹ میں وبائی مرض کے بعد کی دنیا میں بھارت۔ امریکہ تعاون اور دونوں ممالکوں کے درمیان رشتے کے مستقبل سمیت کئی شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.