ETV Bharat / business

پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

بدھ کے روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 25۔ 25 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے بعد دہلی میں پیٹرول نئی ریکارڈ سطح 84.45 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ ڈیزل 74.63 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

Petrol Touches New High Of rs 84.45 In Delhi, Crosses rs 91 In Mumbai

author img

By

Published : Jan 13, 2021, 3:22 PM IST

نئی دہلی: سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پانچ دن کے بعد بدھ کے روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا جس کی وجہ سے ممبئی میں پیٹرول کی قیمت 91 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی اور یہاں ریکارڈ قیمت سے محض 27 پیسے کم ہے ممبئی میں آج پیٹرول 91.07 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے، جو 4 اکتوبر 2018 کی ریکارڈ قیمت 91.34 روپےسے محض 27 پیسے کم ہے۔

تیل کمپنیوں نے 29 دن تک قیمتیں مستحکم رہنے کے بعد دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 06 اور 07 جنوری کو اضافہ کیا تھا اور اس کے بعد قیمتیں پانچ دن مستحکم رہیں۔ 6 اور 7 جنوری کو پٹرول 49 پیسے فی لیڑ جبکہ ڈیزل 51 پیسے مہنگا ہوا تھا۔

بدھ کے روز دارالحکومت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 25 .. 25 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے بعد دہلی میں پیٹرول نئی ریکارڈ سطح 84.45 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ ڈیزل 74.63 روپے فی لیٹر ہوگیا ۔ 7 جنوری کو دہلی میں پٹرول کی قیمت ریکارڈ 84.20 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی تھی ۔ اس سے قبل 4 اکتوبر 2018 کو دارالحکومت میں پٹرول کی قیمت 84 روپے فی لیٹر ریکارڈ سطح پر تھی۔

یو آین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.