دلی میں 22 ماہ بعد پیٹرول 81 روپے پر پہنچا
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پیٹرول کی قیمت 10 پیسے کے اضافے سے 81 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
Petrol Prices Hiked Again, Diesel Remains Unchanged On Thursday
نئی دہلی: پیٹرول کی قیمتوں میں آج 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کی وجہ سے قومی دارالحکومت دہلی میں اس کی قیمت تقریباً 22 ماہ بعد 81 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ڈیزل مسلسل 20 ویں روز بھی مستحکم رہا۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پیٹرول کی قیمت 10 پیسے کے اضافے سے 81 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ یہ 25 اکتوبر 2018 کے بعد پہلی مرتبہ دہلی میں 81 روپے پر پہنچا ہے۔
کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں بھی اس کی قیمت 10 پیسے اضافے سے بالترتیب 82.53 روپے، 87.68 روپے اور 84.09 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
دہلی میں ڈیزل کی قیمت 73.56 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔ کولکاتا میں اس کی قیمت 77.06 روپے، چنئی میں 78.86 روپے اور ممبئی میں 80.11 روپے فی لیٹر ریکارڈ سطح پر بنی رہی۔
ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت (فی لیٹر میں) مندرجہ ذیل رہی۔
میٹرو ----------- پیٹرول ----------------- ڈیزل
دہلی ------------ 81.00 (+10 پیسے) ------- 73.56 (فکسڈ)
کولکاتا--------- 82.53 (+10 پیسے) ------- 77.06 (فکسڈ)
ممبئی ------------- 87.68 (+10 پیسے) ------- 80.11 (فکسڈ)
چنئی ------------ 84.09 (+10 پیسے) ------- 78.86 (فکسڈ)