روس-یوکرین بحران کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 97 ڈالر فی بیرل کو عبور کرنے کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج مسلسل 111ویں دن کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ Petrol, Diesel Prices Unchanged Today
ایندھن کی قیمتوں میں 4 نومبر 2021 کو کمی کی گئی تھی جب مرکزی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
زیادہ تر ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی پیٹرول اور ڈیزل پر ویٹ کو کم کر دیا تھا جب مرکز نے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی تھی، جس سے عام آدمیوں کو بڑی راحت ملی تھی۔
سنگاپور میں آج صبح لندن برینٹ کروڈ 0.26 فیصد اضافے کے ساتھ 97.09 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.29 فیصد اضافے کے ساتھ 92.18 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔
مزید پڑھیں:
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:
شہر……….پیٹرول……….ڈیزل
دہلی .................95.41.......... 86.67
کولکاتا ......104.67.......89.79
ممبئی .............. 109.98.......94.14
چنئی ............... 101.40 .......... 91.43
یو این آئی