نئی دہلی: ملک کے چار بڑے میٹرو شہر میں ایندھن کی قیمتوں میں آج 24 سے 27 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔
دہلی میں آج ڈیزل کی قیمتوں میں 25 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ اگست کے بعد ڈیزل کی قیمت 4 دسمبر کو ایک بار پھر 73 روپے فی لیٹر سے زیادہ ہوگئی۔ پیٹرول کی قیمت میں 27 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ آج دونوں ایندھن کی قیمتیں بالترتیب 83.13 روپے اور ڈیزل 73.32 روپے رہیں۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پچھلے پندرہ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 13 مرتبہ 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔ ڈیزل بھی تقریباً تین روپے مہنگا ہوا ہے۔
تجارتی ریاست ممبئی میں پیٹرول 26 پیسے اضافے سے 89.78 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 27 پیسے اضافے کے ساتھ 79.93 روپے فی لیٹر پر ہوگیا۔
کولکاتا میں پیٹرول کی قیمت 26 پیسے اضافے سے 84.63 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 25 پیسے اضافے کے بعد 76.89 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
چنئی میں بھی پیٹرول- ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں 24 پیسے اضافے سے 86 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمتوں میں 25 پیسے اضافے سے 78.69 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج بھی اسی طرح برقرار ہیں۔
شہر۔۔۔۔۔۔ پیٹرول۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈیز
دہلی۔۔۔۔۔ 83.13۔۔۔۔۔۔ 73.32
ممبئی۔۔۔۔۔ 89.78۔۔۔۔۔۔ 79.93
چنئی ۔۔۔۔86.00۔۔۔۔۔۔۔ 78.69
کولکاتا۔۔۔۔ 84.63۔۔۔۔۔۔ 76.89