ETV Bharat / business

مسلسل ساتویں روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ - بین الاقوامی فیوچر مارکیٹ

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں پیٹرول کی قیمت بالترتیب 88.99، 90.25 روپے، 95.46 روپے اور 91.19 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چینئی میں ڈیزل کی قیمتیں بھی بالترتیب 79.35، 82.94 ، 86.34 روپے اور 84.44 روپے فی لیٹر ہوگئی ہیں۔

Petrol, diesel price rise for 7th consecutive day, LPG hike also effective now

author img

By

Published : Feb 15, 2021, 4:00 PM IST

نئی دہلی: پیر کے روز مسلسل ساتویں دن پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا۔ دہلی میں پیٹرول 89 روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گیا ہے، جبکہ ممبئی میں 95.46 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

خام تیل کی قیمتوں میں جس طرح تیزی کا سلسلہ جاری ہے اس کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی مہنگائی پر کمی کا کوئی اثر نہیں نظر رہا ہے۔ دہلی میں مسلسل سات دنوں میں پیٹرول 2.04 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 2.22 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کے روز دہلی میں پیٹرول کی قیمت میں 26 پیسے، کولکاتا میں 24 پیسے، ممبئی میں 25 پیسے اور چینئی میں 23 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا۔ اسی دوران، دہلی اور کولکاتا میں ڈیزل کی قیمت میں 29 پیسے، ممبئی میں 30 پیسے اور چینئی میں 28 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں پیٹرول کی قیمت بالترتیب 88.99، 90.25 روپے، 95.46 روپے اور 91.19 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چینئی میں ڈیزل کی قیمتیں بھی بالترتیب 79.35، 82.94 ، 86.34 روپے اور 84.44 روپے فی لیٹر ہوگئی ہیں۔

بینچ مارک خام تیل برینٹ کروڈ کے اپریل میں بین الاقوامی فیوچر مارکیٹ انٹر کنٹینینٹل ایکسچینج (آئی سی ای) میں ترسیل کا معاہدہ پیر کے روز 1.86 فیصد اضافے کے ساتھ 63.59 ڈالر فی بیرل پر رہا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی طلب میں اضافے کی امید کی وجہ سے قیمتوں میں تیزی بنی ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.