ETV Bharat / business

Fuel Price Stable: پٹرول اور ڈیزل کے دام 19ویں دن بھی مستحکم - خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں تیزی کے باوجود گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل (Fuel Price stable) کے دام 19ویں دن بھی مستحکم رہی۔

Fuel Price stable: پٹرول اور ڈیزل کے دام آج 19 ویں دن بھی مستحکم

author img

By

Published : Nov 23, 2021, 2:29 PM IST

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں کل ایک فیصد کی تیزی آنے کے باوجود آج مسلسل 19 ویں دن گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں (Fuel Price stable) کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ سرکاری تیل تقسیم کرنے والی کمپنیوں نے آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل انیسویں دن بھی مستحکم رکھیں۔

مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی کرنے سے ملک میں اس کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ اس کے بعد، اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ ) کو کم کر دیا ہے۔ اس سے متعلقہ ریاستوں میں ان دونوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی آئی ہے۔

تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) کی جانب سے پیداوار میں تبدیلی کے اشارے کے بعد کل کاروبار کے دوران خام تیل ایک فیصد تک بڑھ گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر بریٹ کروڈ 0.81 ڈالر اضافے کے ساتھ 79.70 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.65 ڈالر اضافے کے ساتھ 76.75 ڈالر فی بیرل پر رہا تھا۔

مزید پڑھیں:

منگل کو 19ویں دن بھی گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ دارالحکومت دہلی میں ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے پمپ پر پٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر رہی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:

شہر کا نام——پٹرول (روپے/لیٹر)——(ڈیزل روپے/لیٹر)

دہلی ————103.97-————— 86.67

ممبئی-———۔109.98——————94.14

چنئی ————101.40 ——————91.43

کولکتہ ———۔۔104.67——————89.79

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.