ETV Bharat / business

سنسیکس 486 پوائنٹس کمزور - bank, metal, pharma news in urdu

غیر ملکی بازاروں سے ملے منفی اشاروں نے بھی گھریلو مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے نظریے کو متاثر کیا۔

Nifty ends below 15,750, Sensex falls 485 pts
سنسیکس 486 پوائنٹس کمزور
author img

By

Published : Jul 8, 2021, 6:53 PM IST

ممبئی: مودی حکومت کی دوسری مدت کار کے پہلے رد و بدل کے بعد گھریلو شیئربازار میں آج گراوٹ تھی اور بی ایس ای کا 30 شیئر والا سنسری انڈیکس سینسیکس ریکارڈ سطح سے تقریباً ایک فیصد کمزور ہو کر 53 ہزار پوائنٹس سے نیچے آ گیا۔

سینسیکس 485.82 پوائنٹس یعنی 0.92 فیصد کمزور ہو کر 52568.94 پوائنٹس پر آ گیا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 151.75 پوائنٹس یعنی 0.96 فیصد کمزور ہو کر کاروبار کے اختتام پر 15727.90 پوائنٹس پر بند ہوا۔

درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں فروخت کم تھی۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 0.37 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 22647.31 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 0.09 فیصد کم ہو کر 25775.12 پوائنٹس کی تاریخی اعلیٰ سطح پر بند ہوا۔

غیر ملکی بازاروں سے ملے منفی اشاروں نے بھی گھریلو مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے نظریے کو متاثر کیا۔ دھات، بینکنگ، فائنانس، آٹو، صحت، توانائی اور تیل اور گیس گروپ کی کمپنیوں کو سب سے زیادہ خسارہ ہوا۔ بجلی اور یوٹیلٹیز کو چھوڑ کر دیگر گروپ کے انڈیکس میں نرمی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.