آر بی آئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کے ساتھ ہی عالمی سطح پر مالیاتی منڈیوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔ اس سے یہ تاثر پیدا ہوا ہے کہ سرمایہ کار محفوظ سرمایہ کاری کے لیے مارکیٹ سے رقم نکال رہے ہیں۔
مرکزی بینک نے کہاکہ' ریزرو بینک عالمی اور گھریلو سرگرمیوں پر کڑی اور مستقل طور پر نگرانی کر رہا ہے اور مالیاتی مارکیٹوں کو منظم انداز میں چلنے، مارکیٹ کا اعتماد برقرار رکھنے اور مالی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ضرورت پڑنے پر مناسب اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے'۔
چین میں کورونا وائرس کے بحران اور دوسرے ممالک میں اس کے پھیلاؤ سے عالمی مالیات منڈیا بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اس مندی سے کاروباری حلقوں کوبھاری مالی نقصان کا سامنا ہے۔ اسی تناظر میں حکومت نے اٹلی، ایران، جنوبی کوریا اور جاپان کے شہریوں کو 3 مارچ کو یا اس سے قبل جاری کیے جانے والے تمام ای ویزا معطل کردیا ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے دو نئے کیس سامنے آنے کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔'
خیال رہے کہ کوروناوائرس کی معلومات سب سے پہلے دسمبر2019 میں ہوئی تھی، جبکہ اس سے قبل اس کی کبھی شناخت نہیں ہوئی تھی۔ تاہم اس وائرس کا تعلق اکیوٹ ریسپریٹری سنڈروم یا سارس سے ہے جو سنہ 2002-2003 میں تین بھارتیوں سمیت 774 افراد کی جان لینے کا باعث بنا تھا۔