ممبئی: عالمی سطحی سے ملے مثبت اشاروں کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر دھات، بینکنگ اور رئیلٹی گروپس میں ہوئی خریداری کی بدولت جمعہ کو شیئر بازار زوال سے ابھرتے ہوئے برتری بنانے میں کامیاب رہا۔
بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 254.57 پوائنٹز کے اضافے سے 39982.98 پوائنٹز پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 82.10 پوائنٹز کے اضافے سے 11762.45 پوائنٹز پر رہا۔
بی ایس ای میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں نے بھی خریداری کا زور بنا رہا جس سے مڈ کیپ 1.05 فیصد اضافے سے 14621.31 پوائنٹز پر اور اسمال کیپ 0.97 فیصد اضافے سے 14786.56 پوائنٹز پر رہا۔
شیئر بازار میں اور زیادہ برتری ریکارڈ کی جاتی لیکن ریلائنس انڈسٹریز میں 1.36 فیصد کی کمی نے تیزی کو روکنے کا کام کیا۔