ETV Bharat / business

سنسیکس میں 136 پوائنٹز اور نفٹی میں 28 پوائنٹز کی گراوٹ

بی ایس ای کا سنسیکس آج 135.78 پوائنٹز یعنی 0.34 فیصد کی گراوٹ سے 39،614.07 پوائنٹز پر بند ہوا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 0.24 فیصد یعنی 28.40 کی گراوٹ سے 11،642.40 پوائنٹز پر بند ہوا۔

Market Roundup: Sensex ends 136 pts lower; Nifty slips below 11,650

author img

By

Published : Oct 30, 2020, 8:27 PM IST

ممبئی: یورپ اور امریکہ میں کورونا وائرس (کووڈ- 19) کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے دباؤ میں آکر عالمی شیئر بازاروں کے لڑھکنے کے درمیان ٹیلی کام سیکٹر میں زبردست فروخت کے رجحان سے جمعہ کے روز گھریلو شیئر بازار مسلسل تیسرے روز بھی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔

بی ایس ای کا سنسیکس آج 135.78 پوائنٹز یعنی 0.34 فیصد کی گراوٹ سے 39،614.07 پوائنٹز پر بند ہوا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 0.24 فیصد یعنی 28.40 کی گراوٹ سے 11،642.40 پوائنٹز پر بند ہوا۔

ویڈیو

مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کے مطابق یورپ میں کورونا وائرس کے معاملے بڑھنے سے سرمایہ کاروں میں غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کچھ یورپی ممالک میں بار بار لاک ڈاؤن نافذ ہونے سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ، امریکی صدارتی انتخاب کے تعلق سے بھی سرمایہ کار خوف زدہ ہیں۔ بھارتی ایئرٹیل کے حصص گھریلو مارکیٹ میں سب سے زیادہ فروخت ہوئے، جس سے پورے ٹیلی کام سیکٹر پر دباؤ پڑا۔ اس کے حصص کی قیمتوں میں 3.82 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ اس کے علاوہ ماروتی کے حصص میں بھی 2.45 فیصد کی کمی درج ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.