ETV Bharat / business

'چینی حکومت کی تنقید کے بعد لاپتہ ہوئے جیک ما'

جیک ما نے شنگھائی میں ایک تقریر میں چین کے مالیاتی ریگولیٹرز اور سرکاری بینکوں پر تنقید کی تھی۔ جیک ما کی اس تقریر کے بعد، چین میں برسراقتدار کمیونسٹ پارٹی نے سخت براہمی کا اظہار کیا۔

Jack Ma missing since October?
Jack Ma missing since October?
author img

By

Published : Jan 4, 2021, 9:50 PM IST

بیجنگ/ نئی دہلی: ایشیاء کے امیر ترین شخص جیک ما گذشتہ دو ماہ سے لاپتہ ہیں۔ انہیں اس دوران کسی بھی سماجی تقریب میں بھی نہیں دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے اکتوبر میں چین کے مالیاتی ریگولیٹرز اور سرکاری سطح پر چلنے والے بینکوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا تبھی سے وہ لا پتہ بتائے جارہے ہیں'۔

دا فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق جیک ما کو حال ہی میں ٹی وی شو افریقی بزنس ہیروز کے فائنل میں جج کی حیثیت سے بھی تبدیل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: بینک آف بڑودہ نے واٹس ایپ پر بینکاری خدمات متعارف کیا

اس رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ جیک ما کی تصویر کو ججنگ ویب پیج سے ہٹا دیا گیا ہے اور وہ شو کے پروموشنل ویڈیو میں بھی نہیں دیکھائی دیے ہیں۔

فنالے کو نومبر منعقد کیا گیا، جبکہ اس سے کچھ ہی دنوں قبل اکتوبر میں جیک ما نے شنگھائی میں ایک تقریر کے دوران چین کے مالیاتی ریگولیٹرز اور سرکاری بینکوں پر تنقید کی تھی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جیک ما کی اس تقریر کے بعد چین میں برسراقتدار کمیونسٹ پارٹی نے ان پر تنقید کی اور اس کے نتیجے میں اس کے اینٹ گروپ کے 37 ارب کی مالیت کی ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کو معطل کردیا۔

علی بابا کے ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جیک ما اپنے شیڈول میں وقت کی کمی کی وجہ سے بزنس ہیروز کے فائنل میں شامل نہیں ہوسکتا ہے۔

گذشتہ پچھلے مہینے ہی چین کے ریگولیٹر نے جیک ما کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور کہا گیا تھا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک ملک سے باہر نہ جائیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.