ETV Bharat / business

اگست میں صنعتی پیداوار میں شدید گراوٹ - industrial production news in urdu

رواں مالی برس کے دوران اپریل سے اگست تک کی مدت کے دوران آئی آئی پی میں 25 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں 27.9 فیصد، کان کنی میں 18.2 فیصد اور بجلی میں 10.4 فیصد کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

Industrial production contracts 8 pc in August; manufacturing, mining weigh

author img

By

Published : Oct 12, 2020, 9:21 PM IST

نئی دہلی: کانکنی اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں مندی کے سبب اگست 2020 میں صنعتی پیداوار کے انڈیکس (آئی آئی پی) میں آٹھ فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔

مرکزی شماریات کے دفتر کی طرف سے پیر کے روز جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ برس کے اگست کے مقابلے رواں برس اگست کے دوران کان کنی کے شعبے میں 9.8 فیصد اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں 8.5 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔ بجلی کے شعبے میں بھی 1.8 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی ہوئی۔ خاص بات یہ ہے کہ ماہانہ بنیاد پر، رواں برس اپریل کے بعد سے اگست میں پہلی مرتبہ صنعتی پیداواری انڈیکس میں گراوٹ ہوئی ہے، یعنی جولائی کے مقابلہ میں اگست میں پیداوار کم ہوئی ہے۔

کووڈ- 19 کی عالمی وبا کی وجہ سے اپریل سے آئی آئی پی میں مسلسل شدید گراوٹ دیکھی جارہی ہے۔ ایک برس کے مقابلے یہ انڈیکس اپریل میں 53.31 فیصد، مئی میں 33.38 فیصد، جون میں 15.78 فیصد اور جولائی میں 10.77 فیصد کم ہوا ہے۔

رواں مالی برس کے دوران اپریل سے اگست تک کی مدت کے دوران آئی آئی پی میں 25 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں 27.9 فیصد، کان کنی میں 18.2 فیصد اور بجلی میں 10.4 فیصد کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

سرکاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اگست 2020 کے اعداد و شمار عارضی ہیں اور مزید اعداد و شمار آنے پر بعد میں اس میں ترمیم کی جائے گی۔ مئی سے جولائی تک کے اعداد و شمار پر نظر ثانی کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.