بھارت پے کے بانی و ڈائریکٹر اشنیر گروور نے بھارتیوں کو دنیا میں سب سے بگڑا ہوا صارف بتایا ہے۔ گروور نے کہا کہ' بھارتی صارفین کو اپنا گاہک بنانا ایک مشکل کام ہے اور یہاں آن لائن کاروبار شروع کرنا انتہائی مشکل ہے۔' Indians Are World's Most Worst Consumers
انہوں نے کہا کہ' بھارت میں دنیا کے سب سے بگڑیل صارف ہیں۔ بھارتی صارفین کو ہر چیز سستی قیمتوں پر چاہیے اور سائز بھی کم چاہیے، اس کے بعد بھارتی صارف کو ڈسکاؤنٹ بھی چاہیے۔"
ریئلٹی شو شارک ٹینک انڈیا کے ججوں میں سے ایک گروور نے کہا کہ' بھارت میں تمام مصنوعات کی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت (MRP) طے کرنا ایک بڑا چیلنج ہے۔'
گروور نے کہا کہ "امریکہ میں ایسا نہیں ہے۔ وہاں جب آپ شہر سے تھوڑا باہر جائیں گے، تو آپ کو چیزیں سستی ملیں گی، جب کہ وہی چیزیں شہر کے وسط میں سب سے مہنگی ہوں گی۔ بھارت میں MRP کی وجہ سے مصنوعات کی قیمت ہر جگہ ایک جیسی ہے۔ اور گروسری ڈیلیوری کے کاروبار کے لیے یہ ایک بڑا چیلنج ہے۔"
ایک اور بڑا چیلنج بھارتیوں کا گروسری خریدنے کا طریقہ ہے۔ دوسرے ممالک میں، جہاں لوگ ایک ماہ کے اندر تمام گروسری خرید کر گھر میں رکھتے ہیں، بھارتی چھوٹی چیزیں خریدتے ہیں، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر گروسری کا کاروبار کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔
گروور اور ان کی اہلیہ کو فی الحال بھارت پی میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی اندرونی تحقیقات کا سامنا ہے۔
دریں اثنا رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ بھارت پی کے کئی ملازمین تنازع کے درمیان نوکری میں تبدیلی کی تلاش میں ہیں۔
مزید پڑھیں: