ETV Bharat / business

بھارت۔روس: دو طرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال

بھارتی خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا کے حالیہ دورہ روس کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کے تحت دوطرفہ تجارتی و اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

author img

By

Published : Feb 20, 2021, 4:43 PM IST

India looking forward to substantial Russian investments in India projects

بھارتی خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے حال ہی میں روس کا دورہ کیا۔ اس دورے کے تعلق سے روس میں بھارتی سفارتخانہ کی طرف سے آج ہرش وردھن شرنگلا کا ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا۔

اس ویڈیو میں شرنگلا نے بتایا کہ روس کے نائب وزیراعظم ریبکوف اور مسٹر ایگوارج اور وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سمیت دیگر اعلی حکام سے دو طرفہ علاقائی اور عالمی مفادت کے امور پر بات چیت ہوئی۔

17 اور 18 فروری کو دو روزہ روسی دورہ پر پہنچے شرنگلا نے کہا کہ بھارت اور روس اعلی ٹکنالوجی پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔

مسٹر شرنگلا نے دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری میں اضافہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کمپنیاں ایل این جی اور کوکنگ کول جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں جبکہ روسی کمپنیوں نے اندورن ملک آبی گزرگاہوں، ریلوے اور اسٹیل کے شعبہ میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے چنئی۔ولادی ووستوک کوریڈور آکے آپریشن کے سلسلہ میں جوش و خروش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کووڈ۔ 19ویکسین کی تیاری کے ساتھ ہی افغانستان کے معاملات اور اقوام متحدہ میں تعاون کے سلسلہ بھی بات چیت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر ہندستان کا دورہ کرنے والے ہیں اور اس کی تاریخ طے کی جائے گی۔ اس سے پہلے مسٹر لاوروف بھارت آئیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.