ETV Bharat / business

بھارت کا 10 ممالک کے ساتھ ائیر ببل معاہدہ - india air bubble agreements news in urdu

شہری ہوابازی کے وزیر مملکت ہردیپ سنگھ پوری نے ایک تحریری جواب میں کہا کہ' 13 ستمبر تک بھارت نے 10 ممالک کے ساتھ ایئر ببل معاہدے کیے ہیں۔

India has Air Bubble Agreements with 10 Countries

author img

By

Published : Sep 18, 2020, 5:15 PM IST

نئی دہلی: بھارت نےجن 10 ممالک کے ساتھ ایئر ببل معاہدے کیے ہیں ان ممالک میں امریکہ، کنیڈا، فرانس، جرمنی، انگلینڈ، مالدیپ، متحدہ عرب امارات، قطر، افغانستان اور بحرین شامل ہیں۔

ائیر ببل معاہدوں کی اہم تفصیلات مندرجہ ذیل ہے:

نمبر ( 1) یہ دوممالک کے درمیان عارضی معاہدے ہیں جن کا مقصد کووڈ -19 کی وبا کے نتیجے میں باقاعدہ بین الاقوامی پروازوں کی معطلی کے دوران تجارتی مسافر خدمات پھر سے شروع کرنا۔

نمبر(2) یہ اپنی نوعیت میں باہمی طور پر مشترک ہیں یعنی دونوں ممالک کی ائیر لائنز کو یکساں فوائد حاصل ہیں۔

نمبر( 3) پروازوں کے لیے ٹکٹ ائیر لائنوں کی ویب سائٹ، ٹریول ایجنٹوں اور عالمی ڈسٹری بیوشن نظاموں کے ذریعہ فروخت کیے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ کووڈ-19 کی وبا کے تناظر میں بھارت میں بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت پر بندشیں ہیں۔ بھارتی ہوابازی او صحت کا بنیادی ڈھانچہ اس وقت وندے بھارت مشن اور ائیر ببل آپریشن کو موثر طور پر بڑے پیمانے پر چلانے کے لیے اپنی پوری کوشش کررہا ہے۔ ریاستی حکومتوں کے ذریعہ فراہم کی جانے والی محدود قرنطینہ اور دیگر متعلقہ صحت کی سہولیات وہ عنصر ہے جس کا لحاظ رکھنا باقاعدہ تجارتی شیڈیول بین الاقوامی کام کاج شروع کرنے سے پہلےضروری ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.