ETV Bharat / business

'لاک ڈاؤن کی وجہ سے آئس کریم کی فروخت میں 85 فیصدی کمی آئی' - لاک ڈاؤن

جی سی ایم ایم ایف امول نے ایک اشتہار میں کہا ہے کہ آئس کریم اور خوشبودار دودھ کی فروخت میں گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں بالترتیب 70 سے 85 فیصد کمی ہوئی ہے۔

'لاک ڈاؤن کی وجہ سے آئس کریم کی فروخت میں 85 فیصدی کمی آئی'

author img

By

Published : Apr 19, 2020, 3:11 PM IST

جی سی ایم ایم ایف امول نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دودھ کے پاؤچوں، ذائقہ دار دودھ اور آئس کریم کی فروخت میں کمی آئی ہے۔

کمپنی نے کہا کہ وہ نجی کمپنیوں سے بھی دودھ خرید رہی ہے، لہٰذا اس کی خریداری میں اضافہ ہوا ہے۔

حالانکہ کمپنی نے کہا ہے کہ اس دوران پنیر اور گھی کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔

جی سی ایم ایم ایف نے ایک اشتہار میں کہا ہے کہ مارچ 2020 میں پیکٹ والے دودھ کی فروخت روزانہ 140 لاکھ لیٹر تھی، جو اپریل میں کم ہوکر 125 لاکھ لیٹر رہ گئی۔ ہوٹلوں اور کیٹرنگ خدمات کی بندش کی وجہ سے فروخت میں کمی آئی ہے۔

وہیں یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ اپنے اپنے گاؤں بھی لوٹ گئے ہیں جس سے پیکٹ شدہ دودھ کی فروخت متاثر ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.