ETV Bharat / business

رام پور اور لکھنؤ میں 'ہنر ہاٹ' کا انعقاد کیا جائے گا - دیہی مصنوعات کو فروغ دینے

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے اعلان کیا کہ اگلے 'ہنر ہاٹ' کا انعقاد رامپور (یوپی) کے نمائش گراؤنڈ میں 18 سے 27 دسمبر 2020 اور لکھنؤ (یوپی) کے شلپ گرام میں 23 سے 31 جنوری 2021 کے دوران 'ووکل فار لوکل' کے موضوع پر کیا جائے گا۔

Hunar Haat to be organised at Rampur and Lucknow

author img

By

Published : Dec 4, 2020, 7:32 AM IST

نئی دہلی: نئی دہلی میں مولانا آزاد تعلیمی فاؤنڈیشن کی گورننگ اور جنرل باڈی کی میٹنگ کی صدارت کے بعد نقوی نے کہا کہ سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی کمپنیوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری اور کھادی و دیہی صنعتوں کے کمیشن کے چیئرمین ونے کمار سکسینا 18 دسمبر 2020 کو رام پور میں 'ہنر ہاٹ' کا افتتاح کریں گے۔

مختار عباس نقوی نے کہا کہ رام پور اور لکھنؤ میں منعقد ہونے والا 'ہنر ہاٹ' ورچوئل اور آن لائن پلیٹ فارم http://hunarhaat.org پر بھی دستیاب ہوگا۔ ملک اور بیرون ملک کے لوگ بھی ڈیجیٹل اور آن لائن پلیٹ فارموں پر 'ہنر ہاٹ' کی مصنوعات خرید سکیں گے۔

Next two editions of ''Hunar Haat'' to be held in UP''s Rampur and Lucknow: Naqvi
کاریگر اور دستکار اپنی دیسی ہاتھ سے تیار نفیس مصنوعات نمائش اور فروخت کے لیے ان ہنر ہاٹوں میں لے کر آئیں گے

انہوں نے کہا کہ اترپردیش، آسام، کیرالہ، مہاراشٹر، گجرات، مغربی بنگال، منی پور، تلنگانہ، کرناٹک، اڑیشہ، مدھیہ پردیش، راجستھان، ہریانہ، پنجاب اور ملک کی دیگر ریاستوں سمیت 27 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کاریگر اور دستکار اپنی دیسی ہاتھ سے تیار نفیس مصنوعات نمائش اور فروخت کے لیے ان ہنر ہاٹوں میں لے کر آئیں گے۔

نقوی نے کہا کہ کورونا اور سینیٹائزیشن، ماسک، صفائی ستھرائی سے متعلق سبھی ضروری رہنما ہدایات پر رام پور اور لکھنؤ میں منعقد ہونے والے 'ہنر ہاٹوں' میں عمل درآمد کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں ایک طرف ماہر کاریگروں کے ذریعے تیار کردہ دیسی مصنوعات لکھنؤ اور رامپور کے ہنر ہاٹ میں توجہ کا اہم مرکز ہوں گے، وہیں دوسری طرف ہنر ہاٹ میں ملک کے کونے کونے سے تعلق رکھنے والے روایتی پکوانوں کا بھی لوگ لطف اٹھا سکیں گے۔ اس کے علاوہ روزانہ معروف فن کاروں کے ذریعے 'جان بھی، جہان بھی' کے موضوع پر منعقد ہونے والے مختلف ثقافتی پروگرام بھی توجہ کا مرکز ہوں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہنرہاٹ وزیر اعظم نریندر مودی کے 'آتم نربھر بھارت' مشن اور 'ووکل فار لوکل' کے تئیں عہد وابستگی کو تقویت دینے والا ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے کیونکہ یہ ماہر کاریگروں اور دستکاروں کی دیہی مصنوعات کو فروغ دینے اور حوصلہ افزائی کا کام کرتا ہے۔

نقوی نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ 5 لاکھ سے زیادہ بھارتی کاریگروں، دستکاروں، فن طباخی کے ماہرین اور دیگر متعلقہ لوگوں کو گزشتہ 6 برسوں کے دوران روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے والے 'ہنر ہاٹ' لوگوں کے درمیان مقبول ہوئے ہیں۔ ملک کے دور دراز علاقوں کے ماہر کاریگروں اور دستکاروں کو بازار کی سہولت اور مواقع دستیاب کرانے والا 'ہنر ہاٹ' ہاتھ سے تیار نایاب و نفیس دیسی مصنوعات کا ایک معتبر برانڈ بن گیا ہے۔

نقوی نے اعلان کیا کہ آنے والے دنوں میں جے پور، چنڈی گڑھ، اندور، ممبئی، حیدرآباد، انڈیا گیٹ – نئی دہلی، رانچی، کوٹہ، سورت / احمدآباد، کوچی اور دیگر مقامات پر ’’ہنر ہاٹ‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان ’’ہنر ہاٹ‘‘ کے انعقاد کی تاریخوں کو جلد ہی حتمی شکل دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.