ETV Bharat / business

ایچ ڈی ایف سی بینک ملک بھر میں موبائل اے ٹی ایم کی سہولت فراہم کرے گا - دن میں تین سے چار اسٹاپ کا احاطہ

ایچ ڈی ایف سی بینک کے بیان کے مطابق دن بھر یہ موبائل اے ٹی ایم شہروں کے مختلف علاقوں میں جائیں گے اور ایک مقررہ وقت کے لیے وہیں رکیں گے۔

HDFC Bank deploys mobile ATMs across India

author img

By

Published : Apr 24, 2021, 8:11 PM IST

ممبئی: ایچ ڈی ایف سی بینک نے ہفتے کے روز کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر متعدد مقامات پر نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے دوران صارفین کی مدد کے لیے ملک بھر میں موبائل اے ٹی ایم تعینات کر دئے گئے ہیں۔ نجی شعبے کے بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس سہولت سے لوگ اپنے گھر کے قریب موبائل اے ٹی ایم وین سے نقد رقم نکال سکیں گے۔ اس سے انہیں کووڈ 19 کے انفیکشن کا خطرہ نہیں ہوگا اور وہ گھر سے بینک کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔

بیان کے مطابق دن بھر یہ موبائل اے ٹی ایم شہروں کے مختلف علاقوں میں جائیں گے اور ایک مقررہ وقت کے لیے وہیں رکیں گے۔ مزید ان کے ذریعے 15 قسم کے لین دین بھی ہوسکتے ہیں۔

بینک نے کہا "گذشتہ برس لاک ڈاؤن کے دوران ایچ ڈی ایف سی بینک نے 50 سے زائد شہروں میں موبائل اے ٹی ایم کو کامیابی کے ساتھ تعینات کیا تھا اور لاکھوں صارفین کو نقد رقم پہنچانے میں مدد کی تھی۔موبائل اے ٹی ایم ایک دن میں تین سے چار اسٹاپ کا احاطہ کریں گے۔''

بینک نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے موبائل اے ٹی ایم ان لوگوں کے لیے سہولت فراہم کریں گے جو اپنے گھر سے دور ہوئے بغیر بنیادی مالی خدمات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔'

بینک کے اعلی عہدیدار سنپت کمار نے کہا "یہ خدمت صحت کے تمام کارکنوں اور دیگر ضروری خدمات فراہم کرنے والوں کے لیے بھی مددگار ثابت ہوں گی جو اس وبا سے نمٹنے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.