ETV Bharat / business

پیٹرول، ڈیزل کی گاڑیوں کی قیمت یکساں کئے جانے کی کوشش: گڈکری

author img

By

Published : Feb 19, 2021, 4:44 PM IST

سڑک ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری نے ملک میں زیادہ سے زیادہ الیکٹرک گاڑیوں کو چلائے جانے پر زور دیتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ آئندہ دو برس کے دوران پیٹرول اور ڈیزل کی گاڑیوں کی قیمت یکساں کیے جانے کی کوشش کی جائے گی۔

govt trying to equalize price of petrol diesel vehicles

گڈکری نے پتنجلی کی طرف سے کورونا کی تصدیق شدہ دوا کورینکل کو جاری کیے جانے کے موقع پر منعقد ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کی پیٹرول اور ڈیزل کی گاڑیوں کی قیمتوں کو یکساں کرنے سے متعلق انہوں نے ایک اعلی سطحی میٹنگ کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں لتیم آئین بیٹریوں پر بڑے پیمانے پر تحقیق کی جارہی ہے اور سائنسدانوں کو کچھ سہولیات فراہم کرانے کی ضرورت ہے۔ 81 فیصد لتیم آئین بیٹریاں ملک میں تیار ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'الیکٹرک گاڑیاں چلانے سے آلودگی کا مسئلہ کم ہوگا اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں بھی کمی آئے گی جو ماحولیات کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔'

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.