وزارت مالیات نے آج یہاں بتایا کہ پہلے کی دو قسطوں کی طرح اس بار بھی بینک کھاتے کے آخری نمبر کی بنیاد پر کل سے رقم منتقل کی جائے گی۔ اس کے تحت آخر میں صفر اور ایک نمبر والے کھاتوں میں پانچ جون کو رقم منتقل کی جائے گی۔
وزارت کے مطابق اسی طرح سے دو اور تین نمبر والے کھاتوں میں چھ جون کو، چار اور پانچ نمبر والے کھاتوں میں آٹھ جون، چھ اور ساتھ نمبر والے کھاتوں میں 9 جون اور آٹھ اور 9 نمبر والے کھاتوں میں 10 جون کو رقم منتقل کی جائے گی۔ اس کے بعد کھاتہ دار اپنے کھاتے سے رقم نکال سکیں گی۔
واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر حکومت نے غریبوں کی مدد کے مقصد سے خاتون جن دھن کھاتہ داروں کو تین مہینے تک ہر مہینے 500، 500 روپے دینے کا فیصلہ کیا تھا اور اسی کے تحت یہ رقم منتقل کی جارہی ہے۔