وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے پیر کے روز کہا کہ وہ پنجاب اور مہاراشٹر کوآپریٹیو (پی ایم سی) بینک میں ہونے والی پیشرفتوں پر گہری نظر بنائے ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آر بی آئی کے گورنر نے انہیں اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے صارفین کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا'۔
انہوں نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا "آر بی آئی کے گورنر نے مجھے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ صارفین کی مفادات کو دھیان میں رکھیں گے۔ اور جلد از جلد اس کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ میں نے آج دو پہر آر بی آئی کے گورنر سے اس سلسلے میں بات چیت کی۔ اور میں اس کی کڑی نگرانی کر رہی ہوں '۔
انہوں نے یہ ساری باتیں پبلک سیکٹر بینکوں کے سربراہوں سے ملاقات کے بعد کہیں'۔
خبروں کے مطابق پی ایم سی کی معاشی صورت حال ابتر ہے، پی ایم سی پر مبنیہ طور پر بدعنوانی کا الزام ہے، اور بینک دیوالیہ کے دہانے پر ہے۔