ETV Bharat / business

نوکری چاہنے والوں کے لیے گوگل بھارت لارہی ہے 'کورمو جابس ایپ'

author img

By

Published : Aug 20, 2020, 4:26 PM IST

پچھلے برس کمپنی نے گوگل پے کے تحت ملازمت تلاش کرنے والوں کو جوڑنے کے لیے 'جابس' متعارف کرایا تھا۔ اس میں گھروں تک سامان اور خدمات دینے والی کمپنیوں میں جابس کے مواقع رکھے گئے تھے۔ اب اس پیش کش کو 'کورم جابس' کی شکل میں لایا جائے گا۔

Google brings 'Kormo Job' app to India to help job seekers

نئی دہلی: ٹکنالوجی کمپنی گوگل نے بدھ کے روز کہا کہ وہ اپنی اینڈرائیڈ ایپ 'کورمو جابس'نامی ایپ بھارت لا رہی ہے۔ اس سے ملازمت چاہنے والوں کو ملک بھر میں خالی آسامیاں تلاش کرنے اور درخواست دینے میں مدد ملے گی۔'

پچھلے برس کمپنی نے گوگل پے کے تحت ملازمت تلاش کرنے والوں کو جوڑنے کے لیے 'جابس' متعارف کرایا تھا۔ اس میں گھروں تک سامان اور خدمات دینے والی کمپنیوں میں جابس کے مواقع رکھے گئے تھے۔ اب اس پیش کش کو 'کورم جابس' کی شکل میں لایا جائے گا۔

گوگل کے ریجنل منیجر اور آپریشنز کے سربراہ (کورمو جابس)بی کے رسل نے کہاکہ'جابس' کا آغاز 2018 میں بنگلہ دیش میں اور پھر انڈونیشیا میں 'کورمو جابز' نامی برانڈ کے تحت کیا گیا تھا۔

پچھلے برس گوگل نے 'جابز بطور اسپاٹ' برانڈ کے تحت گوگل پے ایپ پر اسی طرح کی پیش کش کی تھی۔

انہوں نے ایک بلاگ اسپاٹ میں لکھا ہے کہ زومیٹو اور ڈنزو جیسی کمپنیاں اس خدمت کو استعمال کرتی ہے، تجربے اور مقام کی ضروریات کے مطابق امیدوار ڈھونڈنے میں کامیابی بھی ملی ہے ۔ فورم پر روزگار کی 20 لاکھ سے زائد معلومات فراہم کی گئیں ہیں'۔

رسل نے کہا کہ' اس کی حوصلہ افزائی اور اس وبا کے بعد روزگار فراہم کرنے میں مدد دینے کے ارادے سے ہم 'کورم جابس اینڈروئیڈ ایپ' بھارت لا رہے ہیں۔ اس سے ملازمت چاہنے والوں کو مدد ملے گی اور وہ بھارت میں اپنی پسند کی ملازمتیں تلاش کرسکیں گے۔ اور درخواست دے سکیں۔'

انہوں نے یہ بھی کہاکہ' کمپنی نئی خصوصیات اور ملازمتوں کو شامل کرنے کے لیے اس میں سرمایہ کاری جاری رکھے گی تاکہ ضرورت مند افراد کو اس سہولت کا پورا فائدہ مل سکے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.