اقتصادی سرگرمیوں پر اومیکرون کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے، برک ورک ریٹنگز نے مالی برس 2021-22 کے لیے بھارت کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو کے اپنے سابقہ تخمینہ میں تخفیف کی ہے۔ Economic Momentum is Expected to Lower
ایجنسی نے پہلے اس مالی برس کے دوران ملک کی جی ڈی پی میں 8.5-9 فیصد کی شرح نمو کا تخمینہ لگایا تھا، جسے اب گھٹا کر 8.3 فیصد کردیا گیا ہے۔ GDP Growth to 8.3 Percent
ایک حالیہ رپورٹ میں، ایجنسی نے کہا کہ "ہم زراعتی شعبے کی مضبوطی برقرار رہنے کی توقع رکھتے ہیں، لیکن مینوفیکچرنگ اور خدمات کے شعبوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ جس کی وجہ سے ہم رواں مالی برس کے لیے اپنی جی ڈی پی کی شرح نمو کو 8.3 فیصد کر رہے ہیں جو پہلے 8.5-9 فیصد ہونے کا تخمینہ تھا۔
برک ورک ریٹنگز نے کہاکہ "سپلائی چین میں کی رکاوٹیں، بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور خام مال کی قیمتوں میں اضافے سے پریشانی بڑھی ہے۔ اس لیے تیسری اور چوتھی سہ ماہی کے لیے اقتصادی ترقی کی شرح پہلے کے اندازوں سے کم رہے گی۔
مزید پڑھیں:
- India,s GDP Likely to Grow at 5.8%: جی ڈی پی شرح نمو پانچ عشاریہ آٹھ فیصد رہنے کی پیشنگوئی
- رواں مالی برس جی ڈی پی شرح نمو 9.3 فیصد رہ سکتی ہے: موڈیز
یو این آئی